سسرالیوں کے ظلم کا شکار ہونے والی بہو بیٹیوں کی عزت کا محافظ اسم اعظم - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سسرالیوں کے ظلم کا شکار ہونے والی بہو بیٹیوں کی عزت کا محافظ اسم اعظم


لاہور (قدرت روزنامہ)بے شک ہر طرح کی عزتوں کا مالک اللہ عزوجل کی ذات اقدس ہے ،سوائے اللہ تعالیٰ جل شانہ، کے دنیا میں کوئی اور معز ہو نہیں سکتا.یَا مُعِزُّ اللہ کا اسم جمالی ہے،اسکے ذاکر کو کبھی ذلت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا.

ضرور پڑھیں: عمران خان کے آنسوؤں نے کئی لوگوں کو آبدیدہ کر دیا

ہمارے معاشرے میں بہو کو اپنے سسرال میں اکثر اوقات ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ سسرالی اسکو سرعام بے عزت کرنا وطیرہ بنا لیتے ہیں.صوفیا و عاملین حضرات فرماتے ہیں کہ یَا مُعِزُّ کی ذاکر خاتون کی عزت پر ایسا زوال نہیں آتا کیونکہ یہ اللہ کا وعدہ ہے. کلام پاک میں آتا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کسی پر راضی ہوتا ہے تو اس کودو نعمتوں سے نوازتا ہے.اوّل اس کو دین کی سمجھ عطا فرماتا اور دوئم اس کی محبت لوگوں کے دلوں میں ڈال دیتا ہے اور لوگ اس سے پیار کرنے لگتے ہیں.گویا دنیا میں عزت پانا دراصل اللہ تعالیٰ کے راضی ہونے کی دلیل ہے. اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب بندہ اپنے خالق سے ڈرتا . قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے مومنین کو جس بات کی تلقین کی ہے وہ صرف اور صرف تقویٰ اختیار کرنے کے متعلق ہے.اس کا مطلب یہ ہوا کہ جو شخص دنیا میں عزت پانا چاہتا ہے اسے اپنے قول و فعل میں تقویٰ کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے اور جو شخص تقویٰ اختیار کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کو یا معز کہہ کر پکارتا ہے تو وہ اسے ہمیشہ کے لیے دوسروں سے ممتاز بنا کر باعزت کر دیتا ہے،معزز بنا دیتا ہے . بیٹی جب شادی کے بعد اپنے سسرال جائے تو اہل خانہ کے افراد اگر زیادہ ہوں اور اسے بات بات پر بے عزتی کا نشانہ بناتے ہوں اور خاوند بھی پرواہ نہ کرتا ہو تو اسے چاہیے کہ40دن تک دن میں کسی بھی وقت اوّل و آخر11مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ313مرتبہ یا معز پڑھے اور پانی پر دم کرکے خود پی لے تو ان شاءاللہ تمام گھر کے افراد بمعہ اس کا شوہر اس کی عزت کرنے لگیں گے اورگھر میں اس کے علاوہ اور بھی بہوئیں ہوں تب بھی وہ ان سب سے زیادہ معزز ہو گی.

..

ضرور پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا آغاز ہی شور شرابے سے ہوا ن لیگ کے اراکین نے اسمبلی اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا