دنیا میں سب سے طویل ترین روزہ کس ملک میں ہو گا اور پاکستان میں روزے کا دورانیہ کتنے گھنٹے ہوگا ؟ پتا چل گیا ،جانئے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

دنیا میں سب سے طویل ترین روزہ کس ملک میں ہو گا اور پاکستان میں روزے کا دورانیہ کتنے گھنٹے ہوگا ؟ پتا چل گیا ،جانئے


(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے مطابق عرب ممالک میں پہلا روزہ 17مئی کو ہوگا تاہم دنیا میں سب سے زیادہ طویل روزہ گرین لینڈ کے مسلمان رکھیں گے جس کا دورانیہ 21 گھنٹے 2 منٹ ہو گا . تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سحر اور افطار کا دورانیہ مختلف ہوگا اور سب سے طویل روزہ گرین لینڈ کے مسلمان رکھیں گے جس کا دورانیہ 21 گھنٹے 2 منٹ ہوگا.

ضرور پڑھیں: 27جون سے اگست کی اس تاریخ تک اگر شہباز شریف بچ گئے تو۔۔ معروف ماہر علم نجوم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق بڑی پیش گوئی کر دی ، ساتھ ہی عمران خان سے متعلق کیا کہہ دیا ؟جان کر پی ٹی آئی والے پریشان ہو جائینگے

آئس لینڈ میں 21 گھنٹے، فن لینڈ میں 19 گھنٹے 56 منٹ، ناروے اور سوئیڈن میں 19 گھنٹے طویل روزہ ہوگا. روس، جرمنی، آئرلینڈ، برطانیہ، بیلجیئم اور دیگر یورپی ملکوں میں مسلمان 18 گھنٹے بعد افطار کریں گے

جب کہ کینیڈا میں 17 گھنٹے 24 منٹ اور امریکا میں 16 گھنٹے 29 منٹ کے بعد روزہ افطار کیا جائے گا. ایران میں 16 گھنٹے 04 منٹ، افغانستان میں 15 گھنٹے 51 منٹ، بھارت میں 15 گھنٹے 2 منٹ اور پاکستان میں 15 گھنٹے کا روزہ ہوگا.سعودی عرب میں 14 گھنٹے 41 منٹ، انڈونیشیا میں 13 گھنٹے 02 منٹ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 11 گھنٹے 40 منٹ سے زائد دورانیے کا روزہ ہوگا تاہم سب سے کم دورانیے کا روزہ ارجنٹائن میں 11 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا.

..

ضرور پڑھیں: تقویٰ اختیار کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔ تقویٰ اللہ اور رسول اللہ ﷺ کے احکامات پر عمل سے مشروط ہے

مزید خبریں :