فواد خان کی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی کہ لڑکیاں ’آہیں ‘بھرنے لگیں ، پاکستانی اداکار کی نئی لک دیکھ کر آپ بھی پہنچا ن ہی نہیں پائیں گے کیونکہ ۔۔۔ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

فواد خان کی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی کہ لڑکیاں ’آہیں ‘بھرنے لگیں ، پاکستانی اداکار کی نئی لک دیکھ کر آپ بھی پہنچا ن ہی نہیں پائیں گے کیونکہ ۔۔۔


کراچی (قدرت روزنامہ07-دسمبر-2017)پاکستان کے انتہائی خوبصورت اور معروف اداکار فواد خان اپنی لکس کو لے کر ویسے ہی لڑکیوں میں مقبول رہتے ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی داڑھی صاف کر دی ہے اور تازہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے . تفصیلات کے مطابق فواد خان آج کل مولا جٹ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس فلم میں ان کے نئے روپ کی تصویر سوشل میڈیا پر آئی تو ایک نیاانداز دیکھ کر ان کے مداحوں نے بھی انہیں خوب داد دی .

ضرور پڑھیں: شہباز شریف جوش خطابت میں ایسا کیا کہہ بیٹھے کہ سوشل میڈیا پر لیگی کارکنوں نے اپنے ہی لیڈر کا مذاق اڑانا شروع کر دیا

فلم کے کردار کی مناسبت سے فواد خان نے اپنی داڑھی کافی بڑھا لی تھی اور اپنے بالوں کا سٹائل بھی تھوڑا تبدیل کیا . فواد خان کی انسٹا گرا م پر ایک تصویر چل رہی ہے جس میں وہ اپنے باتھ روم میں داڑھی صاف کر کے شیشے کے سامنے کھڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور اس تصویر کے حوالے سے ان کے مداحوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیاہے . ایک صارف کا کہناہے کہ شکر ہے ،بڑی داڑھی ختم ہوئی اب ہم انتہائی خوبصورت چہرے کو دیکھ سکیں گے.ایک لڑکی کا اپنے کمنٹ میں کہنا تھا کہ ’دل نے اب دوبارہ دھڑکنا شروع کر دیا ‘

..

ضرور پڑھیں: 18سال بعد ملک بھر میں کیا ہونے والا ہے؟ عوام کی نظریں آسمان پر ٹک گئیں

مزید خبریں :