راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے سوشل میڈیا ستارے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے سوشل میڈیا ستارے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ13فروری2017)انٹرنیٹ ہر خاص و عام کے لئے ایک انتہائی مضبوط پلیٹ فارم بن گیا ہے اور اس بات کی حقیقت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا. یہ پلیٹ فارم اچانک کسی بھی شخص کو زمین سے اٹھا شہرت کی اونچائیوں پر پہنچا سکتا ہے.

ضرور پڑھیں: ’میں پچھلے 5 سال سے مسلسل یہ شرمناک کام کررہا ہوں‘ ایک دن شوہر نے ایسا اعتراف کرلیا کہ بیوی کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، یہ تو خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا کہ۔۔۔

ان شہرت کی اونچائیوں کو چھونے کے لئے کسی بھی چیز کی قید نہیں بس آپ کو کچھ انوکھا کارنامہ انجام دے کر لوگوں کے دل جیتنا ہوتے ہیں.

آج ہم آپ کو 10 ایسے سوشل میڈیا اسٹارز سے ملوانے جارہے ہیں جنہوں نے راتوں رات زمین پر رہتے ہوئے آسمان کو چھو لیا.

چائے والا

پاکستانی چائے والے ارشد کان کے نام سے تو ہر سوشل میڈیا صارف واقفیت رکھتا ہوگا کیونکہ ارشد خان کو اسی پلیٹ فارم سے راتوں رات ایسی شہرت ملی کہ وہ اسلام آباد کے اتوار بازار سے اٹھ کر پاکستان شوبز انڈسٹری کا حصہ بن گئے.

ڈھنچک پوجا

ڈھنچک پوجا کو انتہائی بے سُرے گانوں کی وجہ سے شہرت ملی، ان کی بے سُری آواز نے انہیں راتوں رات ایک سلیبریٹی کا درجہ دلا دیا.

صائمہ حسین میر

یہ لڑکی بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی وجہ سے مشہور ہوئی. اس کی شروعات اس وقت ہوئی جب شاہ رخ نے ان کے ساتھ ایک گروپ سیلفی لی. جب یہ تصویر وائرل ہوئی تو لوگوں نے شاہ رخ خان سے زیادہ اس لڑکی کی جانب توجہ دینا شروع کردی.

نیپال کی سبزی والی

نیپال کی سبزی والی کی تصویر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کی گئی اور یہ خوب وائرل ہوئی، لڑکے اس کے دیوانے ہوگئے. ایسے میں بہت سے افراد اس بات کو تسلیم ہی نہیں کرپائے کہ یہ واقعی ایک سبزی والی ہے.

چینی مرچ والی

چین کی مرچ والی نے بھی انٹرنیٹ پر خوب تہلکہ مچایا. انہیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے بہت پسند کیا.

پریا پرکاش واریئر

تازہ تازہ سوشل میڈیا کوئن پریا پرکاش واریئر ہیں. انہیں ایک ویڈیو میں ایکسپریشنز کی وجہ سے بہت پسند کیا جارہا ہے.

ڈاکٹر مائیک

ڈاکٹر مائیک کو ان کی پرسنیلٹی کی وجہ سے شہرت ملی، انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 2 اشعاری 6 ملین ہے.

سلوشن والا کملیش

کملیش بھی آپ کو ضرور یاد ہوگا، یہ بچہ نشے کا عادی تھا جس کا انٹرویو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا. کملیش کے اوپر ان گنت میمز بھی بنے.

سنگاپور کا سیکیورٹی آفیسر

لی منوی سنگاپور کے انگی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتے ہیں، کسی شخص نے ان کی تصویر لی اور انٹرنیٹ پر ڈال دی. تصویر کیا ڈلنی تھی انٹرنیٹ صارفین دیوانے ہوگئے.

جسٹن بیبر کا سیکیورٹی گارڈ

نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے بوائے رولز معروف گلوکار جسٹن بیبر کے سیکیورٹی گارڈ ہیں. ایک لڑکی نے ان کی تصویر اپنے انسٹاگرام پر اپلوڈ کی جو وائرل ہوگئی. ان کی اس تصویر پر لڑکیوں نے شادی کی آفرز بھی کیں.

..

ضرور پڑھیں: ’جنسی صحت بھرپور بنانے کے لئے سب سے پہلے یہ کام کرنا چاہیے کہ۔۔۔‘ معروف ڈاکٹر نے سب سے اہم مشورہ دے دیا

مزید خبریں :