گلوکارہ رابی پیرزادہ نے دس دن میں بارہ کنسرٹ کرکے ریکارڈ قائم کردیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے دس دن میں بارہ کنسرٹ کرکے ریکارڈ قائم کردیا


کنسرٹ لاہور‘کراچی‘اسلام آباد اور راولپنڈی میں کیے‘تمام کنسرٹ خواتین کے عالمی دن کے حوالے منعقد ہوئے
لاہور( ڈیلی قدرت) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے دس دن میں بارہ کنسرٹ کرکے ریکارڈ قائم کردیا.یہ کنسرٹ لاہور،کراچی ،اسلام آباد اور راولپنڈی میں کیے گئے. تمام کنسرٹ خصوصی طور پر خواتین کے عالمی دن کے حوالے منعقد کیے گئے.اس حوالے سے گلوکارہ کا کہنا ہے میرے مداح ہی میری شہرت کا باعث ہیں.اپنے چاہنے والوں کی وجہ سے میں آج اس مقام پر پہنچی ہوں.ہر شو میں مجھے بے حد پیار اور عزت ملتی ہے.مداحوں کے ساتھ سیلفی لینے بنانے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی.ان دس دنوں کے درمیان تمام کنسرٹ میں مجھے سے اچھا کنسرٹ راولپنڈی کا لگا جہاں لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد میرے ساتھ سلفیاں لینے کیلئے آگی سیکیورٹی نے ان کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کی لیکن یہ مجھے اچھا نہیں لگا بعدازراں میں نے خود سب لڑکیوں کے ساتھ باری باری سلفیاں بنوائی.
 

..

مزید خبریں :