کرینہ کپور نے تیمور کی پیدائش پر مبارک باد دینے کیلئے آنے والے خواجہ سراؤں کو کتنی رقم دی؟
Can't connect right now! retry

کرینہ کپور نے تیمور کی پیدائش پر مبارک باد دینے کیلئے آنے والے خواجہ سراؤں کو کتنی رقم دی؟

لاہور(قدرت روزنامہ) برصغیر کی ایک روایتی رسم ہے کہ کسی خاص خوشی کے موقع پر مبارکباد دینے کیلئے آنے والے خواجہ سراؤں کو لوگ تحائف یا نقد رقم دیتے ہیں.  لاہور: (ویب ڈیسک) تیمور علی خان پیدائش کے بعد سے ہی شہ سرخیوں میں ہیں اور گاہے بگاہے ان کی تصاویر اور نت نئے انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہتے ہیں.

گزشتہ برس جب کرینہ کپور اور سیف علی خان کے گھر ننھے تیمور نے جنم لیا

تو تیمورکے اس دنیا میں آتے ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ چل پڑا. تیمور کی پیدائش کے بعد سب سے بڑا تنازعہ سوشل میڈیا پر اس کے نام کو لے کر کھڑا ہوگیا بھارتی عوام اور ہندو انتہا پسند سیف اور کرینہ پر برس پڑے کہ آخر انہوں نے اپنے بیٹے کانام تیمور کیوں رکھا. تاہم مختلف تنازعات کے باوجود تیمور بہت جلد پورے بھارت کا پسندیدہ بچہ بن گیا اور اس کی خوبصورتی کے چرچے ہر جگہ مشہور ہوگئے. تیمور کی نیلی آنکھیں، سنہرے بال اورمعصومیت سے بھرپور چہرے نے تمام لوگوں کو دیوانہ بنا دیا. تیور علی خان واقعی ایک سٹار بن چکے ہیں. تیمور نے دنیا میں آنے کے محض چند گھنٹوں کے

اندر وہ شہرت حاصل کرلی جسے حاصل کرنے کے لیے لوگوں کو زندگی بھر محنت کرنی پڑتی ہے. تاہم جب تیمور کی پیدائش ہوئی تو ان کے خاندان والوں کو بھی نظر بد کا اندیشہ ہوا، اس وجہ سے تیمور علی خان کے پاؤں میں ایک دھاگہ بندھا ہوا ہوتا ہے. دوسری جانب بھاری میڈیا رپورٹس کے مطابق جب تیمور کی پیدائش ہوئی تو کپور فیملی کی جانب سے خواجہ سراؤں کو 51000 روپے کی رقم ادا کی گئی.

..