’گزشتہ 2 ماہ کے دوران 4 فحش اداکاروں کی اموات میری وجہ سے ہوئی کیونکہ میں نے۔۔۔‘ فحش فلموں سے توبہ کرنے والی اداکارہ نے ایسی بات کہہ دی کہ انٹرنیٹ پر طوفان آگیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

’گزشتہ 2 ماہ کے دوران 4 فحش اداکاروں کی اموات میری وجہ سے ہوئی کیونکہ میں نے۔۔۔‘ فحش فلموں سے توبہ کرنے والی اداکارہ نے ایسی بات کہہ دی کہ انٹرنیٹ پر طوفان آگیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ14جنوری2018) گزشتہ کچھ عرصے میں فحش فلموں کی 4اداکارائیں موت کے منہ میں جا چکی ہیں اور اب ان کے متعلق ایک سابق فحش اداکارہ نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ انٹرنیٹ پر طوفان آ گیا.

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق فحش فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ ٹیلا ٹیکوئیلا (Tila Tequila)نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ ”اداکارہ اولیویا نووا سمیت فحش انڈسٹری میں جتنی اموات ہوئی ہیں ان کی ذمہ دار میں ہوں کیونکہ میں نے جب سے انڈسٹری چھوڑی ہے اس سے منسلک اداکاروں اور اداکاراﺅں کے مرنے کی دعائیں مانگ رہی ہوں اور ان مرنے والی اداکاراﺅں کی موت میری دعاﺅں کی وجہ سے ہی ہوئی.

“ ٹیلا نے مزید لکھا کہ ”میں فحش انڈسٹری سے وابستہ تمام اداکاروں کو وارننگ دے رہی ہوں کہ وہ جتنی جلدی ہو سکے انڈسٹری چھوڑ دیں کیونکہ جلد جان لیوا بیماریاں اس انڈسٹری کو اپنی لپیٹ میں لینے والی ہیں

کیونکہ میں اس کے لیے بھی دعائیں مانگ رہی ہوں. جو انڈسٹری نہیں چھوڑے گا وہ میری دعاﺅں کے باعث ان بیماریوں کی لپیٹ میں آ کر موت کے گھاٹ اتر جائے گا.اس انڈسٹری آئندہ مزید اموات ہونے والی ہیں، ابھی اس سے کنارہ کش ہو جاﺅ ورنہ پھر نہ کہنا کہ تمہیں خبردار نہیں کیا گیا تھا.آج جو لوگ میری اس پوسٹ پر ہنسیں گے کل وہی لوگ ماتم کر رہے ہوں گے.“

..

سروے