انجلینا جولی نے نیا ساتھی تلاش کر لیا، فیشن میگزین کا دعویٰ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

انجلینا جولی نے نیا ساتھی تلاش کر لیا، فیشن میگزین کا دعویٰ


لاہور (قدرت روزنامہ14جنوری2017)ہالی ووڈ اداکارہ، فلم ساز و سماجی کارکن 42 سالہ انجلینا جولی یوں تو ہمیشہ ہی خبروں میں رہتی ہیں، تاہم گزشتہ ہفتے سے ان سے متعلق خبریں ہیں کہ انہوں نے ایک نیا جیون ساتھی تلاش کرلیا.خیال رہے کہ انجلینا جولی نے گزشتہ برس ستمبر میں اداکار براڈ پٹ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی.

ضرور پڑھیں: 2018کے انتخابات کا مرحلہ بتدریج مکمل اور مستقبل کی سیاست 

انجلینا جولی نے براڈ پٹ پر اپنے بچوں پر تشدد کرنے کے الزامات عائد کیے تھے، جس سے اداکار نے انکار کیا تھا.بعد ازاں دونوں کی علیحدگی کا معاملہ عدالت میں بھی چلا اور بالآخر دونوں کے درمیان ستمبر 2017 میں علیحدگی ہوگئی.

اگرچہ یہ خبریں بھی تھیں کہ براڈ پٹ نے بھی دوسری اداکاراو¿ں سے اپنے تعلقات کو بڑھایا ہے، تاہم اب خبریں ہیں کہ انجلینا جولی نے بھی اپنا بہترین ساتھی تلاش کرلیا. ہالی ووڈ رپورٹس نے فیشن میگزین ’اوکے‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 42 سالہ انجلینا جولی نے بہترین جیون ساتھی کی تلاش کے لیے مختلف ممالک کا دورہ کیا، اور انہیں بالآخر اپنا بہترین ساتھی مل گیا. فیشن میگزین نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ انجلینا جولی اور پریچ لی کی ملاقات اداکارہ کے 47 سالہ کمبوڈین لکھاری دوست کی مدد سے ہوئی،

جنہوں نے انجلینا جولی کی فلم ’ فرسٹ دی کلڈ مائی فادر‘ کا سکرپٹ لکھا. خیال رہے کہ انجلینا جولی کی یہ فلم کمبوڈیا کے پناہ گزینوں کے معاملے پر بنائی گئی ہے، فلم کی کہانی کمبوڈیا کے ناول سے لی گئی، جب کہ اسے آسکر ایوارڈز میں غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کے لیے بھی بھیجا گیا. اطلاعات کے مطابق انجلینا جولی اور پریچ لی نے فلم ’فرسٹ دی کلڈ مائی فادر‘ کی شوٹنگ کے دوران ملاقاتیں کیں، اور دونوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے.پریچ لی نے انجلینا جولی کو پیش کش کی کہ وہ ان کے سب سے بڑے 16 سالہ بیٹے کو کمبوڈین زبان بھی سکھائیں گے.

خیال رہے کہ انجلینا جولی کی جانب سے گود لیے گئے 6 بچوں میں سے سب سے بڑا 16 سالہ بچہ کمبوڈین ہے.انجلینا جولی کے قریبی ذرائع نے پریچ لی اور اداکارہ کی جوڑی کو ’پرفیکٹ‘ بھی قرار دیا. تاہم دوسری جانب پیپلز میگزین نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ انجلینا جولی اور پریچ لی کے درمیان تعلقات اور ملاقاتوں کی خبریں بے بنیاد ہیں.

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم بننے کے بعد مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے مگر معروف صحافی مبشر زیدی سب پر بازی لے گئے، انہوں نے کیا دلچسپ انداز اختیار کیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

مزید خبریں :