مجھے پہلی بار قاری صاحب نے جنسی ہراساں کیا، اس کے بعد ڈرائیور اور پھر ۔۔۔۔ معروف پاکستانی اداکارہ نے ایسی کہانی بیان کردی کہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

مجھے پہلی بار قاری صاحب نے جنسی ہراساں کیا، اس کے بعد ڈرائیور اور پھر ۔۔۔۔ معروف پاکستانی اداکارہ نے ایسی کہانی بیان کردی کہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ14جنوری2017)زینب زیادتی کا واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد عوام میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ، ایک جانب لوگ زینب کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں تو دوسری جانب اپنے بچوں کو ایسے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لئے تجاویز بھی سامنے آرہی ہیں، ایسے میں پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل بھی سامنے آگئی ہیں اور انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسگی کے واقعات بیان کردئیے ہیں. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ میں جب چار سال کی تھی ، اس وقت مجھے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا.

ضرور پڑھیں: 2018کے انتخابات کا مرحلہ بتدریج مکمل اور مستقبل کی سیاست 

میرے ساتھ پہلی مرتبہ مجھے میرے قاری صاحب نے جنسی طور پر ہراساں کیا، اس کے بعد میرے ڈرائیور اور بعد ازاں ایک پڑھے لکھے رئیس کے بیٹے نے مجھے جنسی استحصال کا نشانہ بنایا. اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں چار سال کی تھی جب مجھے اس سب کا سامنا کرنا پڑا،کالج میں پہنچ کر اس کا حساب لگانا ہی مشکل ہوگیا تھا.

لوگ مجھ سے کہتے کہ اپنے خاندان کی عزت کے لئے اس پر بات نہ کرو ، کیا میرے خاندان کی عزت میرے جسم میں پنہاں ہے؟ میں ایک قابل فخر ، مضبوط اعصاب کی مالک اور پیار کرنے والی عورت ہوں ،جس نے ان حالات کا مقابلہ کیا.

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم بننے کے بعد مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے مگر معروف صحافی مبشر زیدی سب پر بازی لے گئے، انہوں نے کیا دلچسپ انداز اختیار کیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

مزید خبریں :