’’رابطہ کمیٹی کے ممبران کو کہا گیا کہ دبئی میں بیٹھا یہ شخص اصل لیڈر ہے ،فاروق ستار نہیں‘‘ فاروق ستار نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا
Can't connect right now! retry

’’رابطہ کمیٹی کے ممبران کو کہا گیا کہ دبئی میں بیٹھا یہ شخص اصل لیڈر ہے ،فاروق ستار نہیں‘‘ فاروق ستار نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم میں مائنس ٹو فارمولے پرعمل ہورہا ہے، فروغ نسیم نے پارٹی رہنماو¿ں کو کہا کہ فاروق ستار میں دم نہیں پرویز مشرف ہی اصل لیڈر ہیں. نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مائنس ون کو بھی کارکنوں نے بڑی مشکل سے قبول کیا تھا، نام نہاد رابطہ کمیٹی کسی کے ہاتھوں میں استعمال ہورہی ہے.

فاروق ستار نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں

کہ یہ سابق صدر پرویز مشرف کا فارمولا ہے، فروغ نسیم نے پارٹی رہنماو¿ں کو کہا کہ فاروق ستار میں دم نہیں پرویز مشرف ہی اصل لیڈر ہیں.انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم جو رابطہ کمیٹی کو تجاویز دے رہیں ہیں برائے مہربانی وہ بند کریں اور قوم کو مزید تقسیم ہونے سے بچائیں.فاروق ستار نے کہا کہ 25 صوبائی ارکان اسمبلی میرے ساتھ ہیں جبکہ 12 ارکان بہادرآباد والوں کے ساتھ ہیں، میرے ساتھ موجود لوگوں کوفون کالزآرہی ہیں کہ بتائیں کون سا عہدہ چاہیے.

..