نوجوان کھوکھراپار سے آنے والی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک،شادی والے گھر میں خوشیاں ماتم میں بدل گئِں - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نوجوان کھوکھراپار سے آنے والی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک،شادی والے گھر میں خوشیاں ماتم میں بدل گئِں


عمرکوٹ  (قدرت روزنامہ)   آج ڈوھورو نارو میں پنتیس سالہ نوجوان روی ولد ڈیون میگھواڑ کھوکھراپار سے آنے والی ماروی ٹرین  کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا .  روی کی ہلاکت سے گھر میں جاری شادی کی رسومات اور خوشیاں ماتم میں بدل گئِں. روی کے والد ڈیون میگھواڑ نے بتایا کہ دو روز بعد گھر میں روی کے دو چھوٹے بھائیوں اور روی کی ایک بہن کی شادی تھی. روی کی ہلاکت کےبعد گھر میں جاری شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں. روی کے والد مطابق روی کادماغی توازن درست نہیں تھا. ڈوھورو نارو پولیس نے روی کی لاش ضروری قانونی کارروائی کےبعد لاش ورثاء کے حوالے کردی .

..

مزید خبریں :

سروے