”سلمان مجاہد وہ آدمی ہے جو صبح مارتا ہے اور شام کو کہتا ہے کہ ۔۔۔“ ایم کیوایم کے رہنما پر زیادتی کا الزام عائد کرنے والی لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر پوری ایم کیو ایم دنگ رہ جائے گی
Can't connect right now! retry

”سلمان مجاہد وہ آدمی ہے جو صبح مارتا ہے اور شام کو کہتا ہے کہ ۔۔۔“ ایم کیوایم کے رہنما پر زیادتی کا الزام عائد کرنے والی لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر پوری ایم کیو ایم دنگ رہ جائے گی

کراچی (قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم کے رہنما سلمان بلوچ پر علینہ نامی لڑکی کی جانب سے زیادتی کا الزام عائد کیا گیاہے جسے رکن اسمبلی نے مسترد کر دیا تھا تاہم اب لڑکی کا کہناہے کہ سلمان بلوچ ذہنی مریض ہے جو کہ صبح کے وقت آپ کو مارے گا اور شام میں پیر پکڑ کر معافی مانگے گا . تفصیلات کے مطابق علینہ کا کہناتھا کہ سلمان بلوچ میرا پیچھا کیا کرتا تھا جب میں اپنی والدہ کے ساتھ جناح باغ میں چہل قدمی کیلئے جایا کرتی تھی تو یہ میرے پیچھے آتا تھا اور باغ کے باہر کھڑا ہو کر میرا انتظار کیا کرتا تھا اور گاڑی میں پیچھا بھی کرتا تھا یہاں تک کہ جب میں اپنی والدہ کے ساتھ ناشتہ لینے جاتی تھی تو بھی یہ ہمارے پیچھے آتا تھا .

علینہ نے سلمان مجاہد کی جانب سے چالیس لاکھ روپے لینے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان سے کوئی پیسے نہیں لیے .انہوں نے کہا کہ میں نے پولیس اور ایف آئی اے میں بھی درخواستیں دی لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی صرف میری بات صابر نے سنی .علینہ کا کہناتھا کہ جب یہ پی ایس پی میں شامل ہوئے تو میں نے پارٹی کے دیگر عہدیداروں سے بھی ملاقات کی اور سب کچھ بتایا لیکن کسی نے بھی میری بات نہیں سنی .

..