پنجاب کے بعد سندھ پولیس ان ایکشن، والدین کی اکلوتے بیٹے کو گولیوں سے چھلنی کردیااور پھر۔ ۔ ۔ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پنجاب کے بعد سندھ پولیس ان ایکشن، والدین کی اکلوتے بیٹے کو گولیوں سے چھلنی کردیااور پھر۔ ۔ ۔


کراچی (قدرت روزنامہ14-جنوری-2018) شہرقائد کے علاقے ڈیفنس میں اے سی ایل سی اہلکاورں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، مقتول والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جبکہ ماں جھولیاں اٹھا اٹھا کر انصاف کی بھیک مانگتی رہی ، نوجوان کی ہلاکت کامقدمہ درج کرکے اے سی ایل سی کے 4اہلکاروں کو حراست میں لے لیاگیا . تفصیلات کے مطابق مقتول انتظاراحمدکے والدکاکہناتھاکہ ان کے بیٹے کی کچھ روزقبل فہداورحیدرسے لڑائی ہوئی تھی جوکہ کسی پولیس افسر یا جج کے بیٹے ہیں، انتظاراحمد میرا اکلوتا ابیٹا تھا ہمیں انصاف چاہیے.

ضرور پڑھیں: 2018کے انتخابات کا مرحلہ بتدریج مکمل اور مستقبل کی سیاست 

دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام حادثے کی جگہ پرپہنچے اورشواہداکھٹے کیے.جناح اسپتال کے باہرمیڈیاسے بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی آئی اے ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا تھا کہ کارسے کچھ فاصلے پراینٹی کارلفٹنگ سیل کی موبائل بھی موجودتھی جس نے مقتول کی گاڑی کوروکنے کی کوشش کی اورنہ رکنے پرفائرکردیا. واقعے کامقدمہ درخشاں تھانے میں نامعلوم افرادکے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے. والدین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں مقتولی فیملی کے وکیل کاکہناتھاکہ کیا اس ملک میں جنگل کاقانون چل رہا ہے، کوئی ملوث ہے تواسے نامزدکر کے سزابھی دی جائے،پولیس کے پاس اس گاڑی کی چابی نہیں تھی،کسی پولیس افسرنے ہم سے رابطہ نہیں کیا، جس تفتیشی افسرکویہ سب دیاگیااس نے بھی کچھ نہیں کیا،اگرکوئی اشارے پرنہیں رکتا تو کیااسے ماردیاجائےگا؟4گھنٹے تک ورثاگاڑی کے پاس کھڑے رہے،کسی پولیس افسرنے رابطہ نہیں کیا،ہم نے اپنابیان ریکارڈکرادیاہے. انتظار کے اہلخانہ کاکہناتھاکہ اگرکوئی انتظار کےساتھ تھاتوہمیں حقائق سے آگاہ کیاجائے،انتظار کےساتھ کسی لڑکی کے ہونے کی اطلاع نہیں اور نہ ہی انتظار کا کوئی سیاسی تعلق ہے . مقتول کی والدہ انصاف کیلئے دہائیاں دیتی رہی جبکہ والد کاکہناتھاکہ پولیس سے کوئی امیدنہیں،چیف جسٹس سے امید ہے،مجھے اپنے بچے کے قاتل چاہیں ، میرے بیٹے کو بے قصور قتل کیاگیا، وہ اے لیول کا امتحان دے چکا تھا اور 19نومبر کو بیرون ملک سے چھٹیوں پر آیا تھا.

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم بننے کے بعد مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے مگر معروف صحافی مبشر زیدی سب پر بازی لے گئے، انہوں نے کیا دلچسپ انداز اختیار کیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

مزید خبریں :