نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم۔۔۔۔وفاقی حکومت نے فیصلہ کرلیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم۔۔۔۔وفاقی حکومت نے فیصلہ کرلیا


کراچی(قدرت روزنامہ14جنوری2017) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت بیرون ملک سے زرمبادلہ لانے اور اپنی جائیدادیں واثاثے ظاہر کرنے والوں کو ٹیکس ترغیب دی جائے گی.وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی جارہی ہے

جس سے نہ صرف ٹیکس نیٹ میں توسیع ہوسکے گی بلکہ ریونیو وصولیوں کا حجم بھی بڑھے گا، ایمنسٹی اسکیم کے بعد کوئی مک مکا نہیں ہوگا بلکہ قابل ٹیکس آمدن کے حامل کو بہرصورت ٹیکس نیٹ میں آنا ہوگا. مشیر برائے خزانہ نے بتایا کہ پاکستان کے جی ڈی پی نموکی8 تا10 فیصد کی شرح اگر 20 سال تک مستحکم رہے تو بیروزگاری، غربت سمیت تمام مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے اور مذکورہ تناسب کے استحکام سے جامعات سے فارغ ہونے والے نوجوانوں کے لیے روزگار کے فوری مواقع پیدا ہوسکیں گے، اسٹیٹ بینک نے حال ہی میں روپے کی قدر5 فیصد کم کی ہے جس کے فوائد جلد نظرآنا شروع ہوں گے

..

سروے