میں نے سنجیدہ ہو کر ریحام خان کو شادی کی آفر کی تھی لیکن عمران خان نے ان سے شادی کرلی :نبیل گبول - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

میں نے سنجیدہ ہو کر ریحام خان کو شادی کی آفر کی تھی لیکن عمران خان نے ان سے شادی کرلی :نبیل گبول


کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے ر ہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ عمران خان نے ریحام خان کے معاملے میں میرے ساتھ زیادتی کی تھی ، میں نے سنجیدہ ہو کر ریحام خان کو شادی کی آفر کی تھی لیکن عمران خان نے ان سے شادی کرلی . دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کر تے ہوئے نبیل گبول نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی سیاسی جماعتیں اور ان کے رہنما اپنے بنیادی مقاصد سے ہٹ گئے ہیں اور ان کامقصد صرف اور صرف کرسی کا حصول ہے اور ا س میں میڈیا ہاﺅسز نے بھی کچھ کردار ادا کیا ہے .

ضرور پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوتے ہی چودھری پرویز الہیٰ کا طنز! عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد ایسی بات کہہ دی جس نے ن لیگی ارکان کے تن بدن میں آگ لگا دی

ایک میڈیا ہاﺅسز دیکھتے ہی دیکھتے نواز شریف کی مخالفت سے ہٹ کر عمران خان کا مخالف ہوگیا ہے .پہلے سب کی توجہ نواز شریف کی طرف تھی اور اب نواز شریف نے پتہ نہیں کیا گیم چلائی ہے کہ توجہ عمران خان کی طرف ہوگئی ہے .حالات اب ایسے نظر آرہے ہیں کہ تحریک انصاف کی قیادت وزارت عظمیٰ کیلئے ناہل ہو جائے گی جس طرح نواز شریف ہوگئے تھے . انہوں نے کہا کہ افتخار چودھری نے جو درخواست دائر کی ہے اس کے ثبوت موجود ہیں . انہوں نے کہا

کہ زلفی بخاری نے کو نسا ایسا گنا ہ کردیا ہے کہ سارا میڈیا اس کے پیچھے پڑ گیا ہے اور اس کے پیچھے پڑنے کا مقصد عمران خان کے پیچھے پڑنا ہی ہے .انہوں نے کہا کہ میں نے ریحام خان کو سنجیدہ ہو کر شادی کی آفر کی تھی لیکن عمران خان نے میرے ساتھ زیادتی کی اس کو پروپوز تو میں نے کیا تھا لیکن شادی عمران خان نے کرلی . انہوں نے کہا کہ فوج اب پولنگ سٹیشن کے اندر بھی ہوگی اور یہ اچھی بات ہے . اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیںہوگا سوائے نوازشریف کے جن کو اعتراض ہوگا . نیبل گبول نے کہا کہ بے نظیر بھٹو چھوٹے چھوٹے بچوں کو لیکر سیڑھیوں پر بیٹھی رہتی تھیں . اس وقت زیادتی نہیں تھی لیکن اب نواز شریف کو زیادتی نظر آرہی ہے .ہم پھر بھی بیٹیوں کے ساتھ اس طرح کے سلوک کے حق میں نہیں ہیں.انہوں نے کہا کہ مریم بھی کسی کی بیٹی اور بہن ہے اس لئے ماﺅں ، بہنوں اور بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالنے کی روایت ختم کردینا چاہئے .

..

ضرور پڑھیں: یہ تاریخی عمارت میرے حوالے کر دیں، سب ٹھیک کر دوں گا۔۔۔ ملک ریاض نے حکومت کو پیشکش کر دی

مزید خبریں :