کراچی میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں تصادم کے بعد پولیس نے بڑا فیصلہ کر لیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کراچی میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں تصادم کے بعد پولیس نے بڑا فیصلہ کر لیا


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں تصادم کے بعد سیاسی تصادم کو روکنے کیلیے پولیس نے بڑا فیصلہ کرلیا، کیمروں والی موبائلوں سے اب تمام سیاسی جلسوں اور اجتماعات کی پوری عکس بندی کی جائے گی،زیادہ اجتماعات والے مقامات کے قریب بلڈنگز پر بھی کیمرے لگائے جائیں گے. نجی ٹی وی چینل سماءکے مطابق کراچی پولیس چیف نے تینوں زونل ڈی آئی جیز کو چار کیمروں والی پولیس موبائل تیار کرنے کی ہدایت کردی، جس سے سیاسی، سماجی اور لسانی اجتماعات کی فوٹیجز بنائی جائے گی.

ضرور پڑھیں: عمران خان کے آنسوؤں نے کئی لوگوں کو آبدیدہ کر دیا

تصادم کے نتیجے میں ملبہ پولیس پر ڈال دیا جاتاہے، کیمروں سے اجتماعات کی پوری عکس بندی کی جا سکے گی، زیادہ اجتماعات والے مقامات کے قریب بلڈنگز پر بھی کیمرے لگائے جائیں گے.کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے والے افسران کیخلاف کارروائی ہوگی.

..

ضرور پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا آغاز ہی شور شرابے سے ہوا ن لیگ کے اراکین نے اسمبلی اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا