رمضان کی آمد: بینکوں سے زکوہ کی کٹوتی کے ڈر سے عوام بینکوں سے رقوم نکالنا شروع کر دیتے ہیں ، 570 ارب فراہم کر دیئے گئے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

رمضان کی آمد: بینکوں سے زکوہ کی کٹوتی کے ڈر سے عوام بینکوں سے رقوم نکالنا شروع کر دیتے ہیں ، 570 ارب فراہم کر دیئے گئے


کراچی(قدرت روزنامہ) رمضان کی آمد کے ساتھ ہی بینکوں سے رقوم نکلا شروع ہو گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بینکوں کو 570 ارب روپے فراہم کر دیئے گئے.رمضان کی آمد کے ساتھ ہی عوام نے بینکوں سے دھڑا دھڑ رقوم نکالنا شروع کردیں، نقد کی اشد ضرورت کی صورت میں اسٹیٹ بینک نے 11 مئی کو بینکوں کو 470 ارب روپے فراہم کیے.

ضرور پڑھیں: آپ باہر جا کراپنا علاج کروا سکتے ہیں؟انسداد دہشتگردی عدالت نے اہم سیاسی شخصیت کوسرپرائز دیدیا

بینکوں کی بڑھتی ہوئی طلب پورا کرنے کی خاطر اسٹیٹ بینک نے 5 روز کے لئے مزید 100 ارب روپے بینکوں کو جاری کیے ہیں.تجزیہ کاروں کے مطابق رمضان میں بینک اکاونٹس سے زکوہ کی کٹوتی کے ڈر سے عوام بینکوں سے رقوم نکالنا شروع کر دیتے ہیں، اس کے علاوہ کئی افراد رمضان سے قبل ہی عید کی خریداری شروع کر دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بینکوں کو چند روز کے لئے رقم کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے..

..

ضرور پڑھیں: بلڈ پریشر، شوگر اور عارضہ قلب کے مریضوں کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا، قربانی کے گوشت سے کس طرح لطف اندوز ہو سکتے ہیں، ماہرین طب نے طریقہ بتا دیا

مزید خبریں :