” موئے مبارکﷺ کا معجزہ ، ان میں زندگی موجود ہے اور وہ پہلے سے کافی بڑھ چکے ہیں “ پاکستان میں رسول اکرم ﷺ کے یہ موئے مبارک کس شہر میں ہیں ،جان کر آپ انکی زیارت کے لئے بے چین ہوجائیں گے – Daily Qudrat

” موئے مبارکﷺ کا معجزہ ، ان میں زندگی موجود ہے اور وہ پہلے سے کافی بڑھ چکے ہیں “ پاکستان میں رسول اکرم ﷺ کے یہ موئے مبارک کس شہر میں ہیں ،جان کر آپ انکی زیارت کے لئے بے چین ہوجائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ 07دسمبر 2017)پاکستان کے ممتاز بزنس مین اور قلم کار اشتیاق احمد بیگ اس عیدمیلادالنبیﷺ پر کراچی میں اس وقت انتہائی روحانی کیفیات سے گزرے جب انہوں نے سردار الانبیا حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کے موئے مبارک کی زیارت کی .اپنے مشاہدہ کو بیان کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں ”یہ میری زندگی کا بے حد قیمتی اور خوش بخت وقت تھا جب مجھے موئے مبارکﷺ کی زیارت نصیب ہوئی.

یاسین ملک سے میری پہلی ملاقات کچھ سال قبل غسل کعبہ کی تقریب میں ہوئی. وہ ایک مشہور فارماسیوٹیکل کمپنی کے سربراہ ہیں اور ان کا شمار کراچی کے معروف و بڑے بزنس مینوں میں ہوتا ہے. غسل کعبہ کی تقریب میں میرے ساتھ یاسین ملک کے علاوہ میرے بھائی اختیار بیگ اور کئی ممالک کی اہم شخصیات بھی شریک تھیں جہاں ہم نے خانہ کعبہ کے اندر 45 منٹ ساتھ گزارے اور غسل کعبہ کی تقریب میں حصہ لیا. اس دوران مجھے اس جگہ نوافل ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی جہاں حضور اکرمﷺ نماز ادا کیا کرتے تھے. اس موقع پر میں نے سجدے میں جاکر بے اختیار اپنی زبان سے فرش کو چاٹا تاکہ خاک کے کچھ ذرے میری روح کو سرشار کردیں. وطن واپسی پر یاسین ملک سے یہ ملاقات قریبی دوستی میں تبدیل ہوگئی اور ان کی خوبیاں مجھ پر آشکار ہوتی چلی گئیں. میں نے اپنی زندگی میں اتنا عبادت گزار شخص کبھی نہیں دیکھا جس نے 40 سے زائد حج اور سینکڑوں عمرے کئے ہوں. اللہ تعالیٰ نے یاسین ملک کو دین اور دنیا دونوں نعمتوں سے نوازا ہے،

کوئی ضرورت مند ان کے گھر سے کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹا.خانہ کعبہ کے دروازے کی چابی کے متولی شعابی خاندان سے یاسین ملک کے انتہائی قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں جنہوں نے نبی کریمﷺ کا موئے مبارک ا±نہیں تحفتاً دیا تھا. یاسین ملک نے موئے مبارک کیلئے اپنے کراچی والے گھر میں ایک کمرہ خصوصی طور پر مختص کر رکھا ہے جہاں قیمتی قالین بچھے ہیں جبکہ دیواروں پر خانہ کعبہ کے غلاف کا بڑا ٹکڑا جو ا±نہیں اسی خاندان نے تحفتاً دیا تھا، آویزاں ہے. کمرے میں خانہ کعبہ اور مسجد نبویﷺ کی ایسی اندرونی تصاویر بھی آویزاں ہیں جو میں نے اس سے قبل کبھی نہیں دیکھیں. میں جیسے ہی کمرے میں داخل ہوا تو ماحول میں ایک خاص قسم کی خوشبو رچی تھی. کمرے کے وسط میں شیشے کے ایک انتہائی نفیس اور دلکش شوکیس میں نبی کریمﷺ کے موئے مبارک کو خوبصورتی سے رکھا گیا ہے

جسے شوکیس میں نصب عدسے کی مدد سے بخوبی دیکھا جاسکتا ہے. میں نے جھک کر جب موئے مبارک کی زیارت کی تو مجھے دو موئے مبارک نظر آئے جنہیں دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور میری آنکھیں بھر آئیں. مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ میں عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر اپنی گناہگار آنکھوں سے پیارے نبی ﷺ کے سر مبارک کے بال دیکھ رہا ہوں. اس موقع پر میں نے وطن عزیز اور اپنے لئے خصوصی دعائیں مانگیں. مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ اس دن حضورﷺ کے صدقے میری دعاﺅں کو ضرور قبول فرمائے گا. یاسین ملک نے مجھے موئے مبارک کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ بال جب انہیں تحفے میں ملے تھے تو ان کا سائز چھوٹا تھا مگر اب ان کی لمبائی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان بالوں میں زندگی موجود ہے لیکن موجودہ دور کی سائنس اسے سمجھنے سے قاصر ہے کیونکہ سائنسی طور پر بالوں کی گروتھ کیلئے اس کا جسم سے منسلک ہونا ضروری ہے.

..

ڈیلی قدرت کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں



قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

To Top