مالی پریشانیوں اور دوسروں کی محتاجی سے نکلنا چاہتے ہیں تو یہ وظیفہ پڑھا کریں – Daily Qudrat

مالی پریشانیوں اور دوسروں کی محتاجی سے نکلنا چاہتے ہیں تو یہ وظیفہ پڑھا کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ 07دسمبر 2017)انسان کی زندگی اتار چڑھاﺅ کانام ہے کبھی خوشی کبھی غم ،کبھی تو امار ت کبھی غربت،کبھی دکھ کبھی سکھ، نقطہ اس میں یہ ہے کہ جو شخص ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہے اور اس سے ڈرتا ہے تو اللہ تعالیٰ نہ صرف اسے تکلیف سے بچا لیتا ہے

بلکہ اسے رزق کی تنگی بھی نہیں ہونے دیتا. سورة طلاق میں اللہ تعالیٰ جل شانہ نے فرمایا:”اور جو شخص اللہ سے ڈر جاتا ہے اللہ اسے مشکلوں سے نکال لیتا ہے اور اسے ایسی جگہ سے رزق پہنچاتا ہے جہاں سے اس کا گمان بھی نہیں ہوتا“ جو شخص چاہے کہ اس کے مال پر خیر و برکت رہے اس کو مالی پریشانی نہ ہو کسی کا محتاج نہ ہونا پڑے

اور اس کی جیب کبھی دولت سے خالی نہ ہو تو اسے چاہیے کہ وہ اسم پاک یافتاح یا رزاق کو گیارہ سومرتبہ اوّل و آخر 11مرتبہ درود شریف پڑھنے کا معمول بنالے تو ان شاءاللہ ساری زندگی اس کے مال میں خیروبرکت رہے گی مالی پریشانی سے محفوظ رہے گا.

اور ایسا شخص کبھی بھی کسی کا محتاج نہیں ہو گا ماسوائے اللہ کے.

..

ڈیلی قدرت کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں



قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

To Top