میں چاہتی ہوں میرا شوہر شادی کے دن یہ 8 کام ضرور کرے۔۔۔‘ اگر خوش رہنا چاہتے ہیں تو جانئے وہ کام جو مردوں کو شادی کے روز ہی کر لینے چاہئیں – Daily Qudrat

میں چاہتی ہوں میرا شوہر شادی کے دن یہ 8 کام ضرور کرے۔۔۔‘ اگر خوش رہنا چاہتے ہیں تو جانئے وہ کام جو مردوں کو شادی کے روز ہی کر لینے چاہئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ 08دسمبر 2017)شادی کے موقع پر دلہنیں بہت شرماتی ہیں اور چپ ہوکر بیٹھی رہتی ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کے دل میں کوئی ارمان نہیں اور وہ دولہے سے کچھ کہنا نہیں چاہتیں. بہت سی باتیں ایسی ہیں جو وہ خاص شادی کے دن کے حوالے سے دولہے سے کہنا چاہتی ہیں لیکن کہہ نہیں پاتی ہیں.

متعدد خواتین نے اپنے دل کی آواز قارئین تک پہنچائی ہے تاکہ مرد جان لیں کہ جب وہ دولہا بنتے ہیں تو دلہن ان سے کیا توقع کررہی ہوتی ہے. شادی کا دن بہت خاص ہوتا ہے جس کے لئے پہلے ہی بہت انتظار ہوچکا ہوتا ہے لہٰذا مزید انتظار کی گنجائش نہیں ہوتی. تو بس بارات لانے میں ہرگز تاخیر نہ کیجئے. دراصل دلہن بھاری عروسی لباس پہنے اور بھاری میک اپ کئے منتظر بیٹھی ہوتی ہے. اس حال میں اسے مزید انتظار کرنا بالکل اچھا نہیں لگتا.شادی کے دن دلہن پر پہلی نظر پڑتے ہی مسکرا کر اس کی تعریف ضرور کیجئے. اس کا دل بہت خوش ہوگا

اور وہ اس تعریف کو ہمیشہ یاد رکھے گی. جب دلہن سٹیج پر آرہی ہو یا نیچے اتررہی ہو تو زیادہ شرمیلے بن کر پیچھے مت کھڑے رہیں بلکہ اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے سہارادیں کیونکہ اس نے ایسا عروسی لباس زیب تن کر رکھا ہوتا ہے جو آپ کی توقعات سے کہیں زیادہ بھاری ہوتا ہے. شادی کا دن کسی بھی لڑکی کے لئے زندگی کا یادگار ترین دن ہوتا ہے تو اس خاص موقع پر مسکرا کر دلہن کے ساتھ اچھی سی تصاویر بنوانے میں ہرگز ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کریں. وہ یہ تصاویر اپنی سب سہیلیوں اور عزیز و اقارب کو دکھائے گی اور ان میں آپ جتنے اچھے نظر آئیں گے اسے اتنی ہی خوشی ہوگی.یہ بات تو ٹھیک ہے کہ دلہن کے سب دوست احباب آپ کے دوست احباب نہیں ہیں، لیکن شادی کے موقع پر ہر کوئی پرجوش ہوتا ہے اور دولہے کے ساتھ تصویر بنوانے کی

خواہش رکھتا ہے. ان سب کے ساتھ مسکرا کر تصاویر بنوائیے، اور کسی کے لئے ناپسندیدگی یا برہمی کا ہرگز اظہار نہ کیجئے.شادی کے موقع پر دلہن کے جذباتی ہوجانے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے.ا گر وہ جذبات کی رو میں بہہ جائے تو بت بن کر اسے دیکھتے مت رہیں بلکہ اس کے ہاتھ پر ہاتھ رکھیں اور کوئی پیار بھری بات کرکے اس کا جی بہلائیں.

..

ڈیلی قدرت کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں



قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

To Top