ایک پیغمبر جس کی بیوی کو اللہ نے عبرت کا نشان بنایا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ایک پیغمبر جس کی بیوی کو اللہ نے عبرت کا نشان بنایا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ11فروری2018) تاریخ سے پتا چلتا ہے کہ اردن اور اسرائیل کے درمیان ایک علاقہ تھا جو انتہائی زرخیر اور متمدن تھا حد نگاہ تک سبزہ دکھائی دیتا تھا اور اس کے ساتھ یہ علاقہ غذائی اجناس میں بھی مشہور تھا اللہ کی بے شمار نعمتیں ان کو میسر تھی . اللی کی نعمتوں پر انہیں جس طرح شکر گزار ہو نا چاہئے تھا اس کے برعکس یہ لوگ نہایت سرکش تھے مسافروں کو لوٹ لیتے ، دھوکا بازی اور سب سے گھٹیا فعل یعنی ہم جنس پرستی میں عموما قوم مبتلا تھی اور یہ کام فخریہ انداز سے کرتے کوئی محفل اس کام کے بغیر ادھوری سمجھی جاتی خاص کر مسافروں میں سے کوئی خوب صورت لڑکا آتا تو یہ لوگ اسے اپنا شکار بناتے .

ضرور پڑھیں: میرا ایک مشن تھا جوپورا ہوگیا ۔۔۔ ،جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

یہ علاقہ صدوم کے نام سے مشہور تھا حضرت ابراہیم علیہ السلام جب سفر پر نکلے تو ان کے ان کے بھتیھجے لوط علیہ السلام بھی تھے .

جب اس مام پر پہنچے تو اللہ نے حضرت لوط علیہ السلام کو ان قوم کی طرف بھیجا کہ انہیں اللہ کی راہ کی طرف بلائے اور برے کاموں سے رک جائے اور خود کو اللہ کے سپرد کریں . یہاں آکر لوط علیہ السلام نے خوب محنت کی جس کی وجہ سے کافی لوگ مسلمان ہوئے لیکن اکثری ابھی بھی منکرین مین سے تھے اور اس برائی میں ان کی اپنی بیوی بھی مبتلاء تھی . جب لوط علیہ السلام انہیں دعوت دیتے تو وہ آگے سے کہتے کہ تم تو صاف لوگ ہو اس لئے اس بست ی سے چلے جاؤ تم لوگوں کا یہاں کیا کام ہے جب کوئی بہتری کی صورت سامنے نہ آئی تو اللہ نے ان پر عذاب کے فرشتے بھیجے . وہ فرشتے پہلے ابراہیم علیہ السلام کے پاس گئے اور انہیں اسحاق علیہ السلام کے پیدائش کی خوشخبری دی ،اس کے پاس لوط علیہ السلام کے پاس خوبصورت نوجوانوں کی شکل میں آئے .

ان کو دیکھ کر لوط علیہ السلام گھبرا گئے کہ یہ لوگ اب میرے مہمانوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کریں گے آپ ابھی یہی سوچ رہے تھے کہ فرشتوں نے کہا آپ پریشان نہ ہو م فرشتے ہیں اللہنے ہمیں آپ کی قوم کی طرف بھیجا ہے تا کہ ہم انہیں ان کی بد فعلیوں پر انہیں سزا دیں . آپ اپنے ساتھ مسلمانوں کو لے کر نکل جائے اور مڑ کر نہ دیکھے کیونکہ صبح اللہ کا ان پر عذاب آنے والا ہے . جب آپ صبھح اس بستی سے نکلے تو جبرائیل علیہ السلام نے بستی کو اپنے پرکے نوک سے اٹھا یا اور اسے اوندھے منہ واپس زمین پر پٹخ دیا اور اس پر پتھروں کی بارش ہونے لگی . لوط علیہ السلام کی بیوی ان کفار سے ملی ہوئی تھی اس لئے وہ بار بار مڑ کر اپنے قبیلہ کا حال دیکھ رہی تھی . اس دوران ایک پتھر آیا اور سیدھا اس کے منہ پر لگا جس سے موقع پر ہی وہ خاتون مر گئی اس کی لاش اب بھی ان پتھروں میں موجود ہے

..

ضرور پڑھیں: اس کو کہتے ہیں اصل تبدیلی عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی ، ، اہم کام کر ڈالا

مزید خبریں :