روزانہ ایک کیلا کھانا آپ کی زندگی بچاسکتا ہے کیونکہ اس سے۔۔۔ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

روزانہ ایک کیلا کھانا آپ کی زندگی بچاسکتا ہے کیونکہ اس سے۔۔۔


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)یلا ایک ایسا لذیز پھل ہے جو بچوں بڑوں سب کو پسند ہے اور خوش قسمتی سے یہ سال بھر ارزاں نرخوں پر دستیاب بھی رہتا ہے. اگر آپ پہلے ہی کیلے کے شوقین ہیں تو بہت اچھی بات ہے لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو آج سے ہی اسے اپنی خوراک کا باقاعدہ حصہ بنا لیجئے.

ضرور پڑھیں: آپ باہر جا کراپنا علاج کروا سکتے ہیں؟انسداد دہشتگردی عدالت نے اہم سیاسی شخصیت کوسرپرائز دیدیا

اس کی وجہ یہ ہے کہ کیلا قدرت کا ایسا تحفہ ہے جو آپ کو انتہائی مہلک بیماریوں سے قدرتی طریقے کے ساتھ زبردست تحفظ فراہم کر دیتا ہے.  اخبار ’دی انڈیپیڈنٹ‘ کے مطابق یونیورسٹی آف الباما کے سائنسدانوں کی تازہ ترین تحقیق میں معلوم ہوا ہے

کہ کیلے میں پائی جانے والی پوٹاشیم کی وافر مقدار خون کی شریانوں میں رکاوٹ کا مسئلہ پیدا نہیں ہونے دیتی جبکہ اس کی وجہ سے شریانوں کے تنگ ہونے یا ان کی اندورنی سطح کے سخت ہونے کا مسئلہ بھی پیش نہیں آتا. تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ کیلے کی ان خوبیوں کی وجہ سے یہ انسان کو دل کے دورے اور فالج جیسی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے. غذائی ماہرین نے یہ بھی بتایا ہے کہ کیلے ضرور کھانے چائیے لیکن اعتدال کے ساتھ کیونکہ بہت زیادہ مقدار میں کھا لینے سے پیٹ درد، متلی اوراسہال جیسے مسائل لاحق

ہوسکتے ہیں. ماہرین بتاتے ہیں کہ دن بھر میں ہمیں تقریباً3500ملی گرام پوٹاشیم کی ضرورت ہوتی ہے، جو تقریباً آٹھ کیلوں سے حاصل ہو سکتی ہے.اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ پوٹاشیم کی تمام ضرورت کیلے سے ہی پوری کی جائے کیونکہ ہمیں دیگر غذاﺅں سے بھی اس کی کچھ مقدار حاصل ہوجاتی ہے.کیلے کے علاوہ آلو،سلاد ،خشک میوہ جات ،مچھلی اور انڈے سے بھی پوٹاشیم حاصل ہوتی ہے، لہٰذا ایک یا دو کیلے بھی باقاعدگی سے کھاتے رہیں تو کافی ہیں.

..

ضرور پڑھیں: بلڈ پریشر، شوگر اور عارضہ قلب کے مریضوں کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا، قربانی کے گوشت سے کس طرح لطف اندوز ہو سکتے ہیں، ماہرین طب نے طریقہ بتا دیا

مزید خبریں :