خبردارتین ماہ کے اندریہ کام کرلوورنہ۔۔۔۔حکومت نے انڈوں کاکاروبارکرنیوالوں کوبڑی دھمکی دیدی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

خبردارتین ماہ کے اندریہ کام کرلوورنہ۔۔۔۔حکومت نے انڈوں کاکاروبارکرنیوالوں کوبڑی دھمکی دیدی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ13جنوری2018) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خراب انڈوں کے کاروبار کی بڑھتی ہوئے شکایات کے پیش نظر انڈوں کا کاروبار کرنیوالوں کو معیار بہتر کرنے کے لئے تین ماہ کی ڈیڈلائن دے دی ہے اور اس حوالے سے یکم اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے مقررمدت کے بعد ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کرنے کی وارننگ بھی جاری کی ہے.

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے دفتر سے جاری ہونے والی وارننگ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پیور فوڈ ریگولیشنز2017کے مطابق انڈوں کو ایسی جگہ پر محفوظ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جہاں درجہ حرارت25 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہو.

ضرور پڑھیں: 2018کے انتخابات کا مرحلہ بتدریج مکمل اور مستقبل کی سیاست 

علاوہ ازیں انڈوں کے اوپر تاریخ تنسیخ بھی واضح طور پرلکھی جائے.انڈوں کے ٹرے صاف ،خشک جگہ پر رکھنے اور تیز روشنی سے بچانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں.وارننگ میںمزید کہا گیا ہے کہ انڈوں کا چھلکا صاف اور ٹوٹا ہوا نہ ہو.پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے رعائتی مدت برائے اصلاح معیار3 مہینے مقرر کی ہے جو 30مارچ2018 کو حتم ہو جائے گی . اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ خراب انڈوں کے کاروبار کی بڑھتی ہوئے شکایات کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے. مقرر مدت کے بعد ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے گی

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم بننے کے بعد مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے مگر معروف صحافی مبشر زیدی سب پر بازی لے گئے، انہوں نے کیا دلچسپ انداز اختیار کیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

مزید خبریں :