آپ اپنی مٹھی ان میں سے کس طریقے سے بند کرتے ہیں؟ ایسا کر نا آپ کی شخصیت کا اہم ترین راز افشاءکرتا ہے؟
Can't connect right now! retry

آپ اپنی مٹھی ان میں سے کس طریقے سے بند کرتے ہیں؟ ایسا کر نا آپ کی شخصیت کا اہم ترین راز افشاءکرتا ہے؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ13جنوری2018) لندن ہاتھ کی لکیروں سے قسمت کا حال بتانے والوں کے بارے میں آپ نے ضرور سن رکھا ہو گا. ان کے دعووں کی حقیقت تو نجانے کیا ہے، البتہ باڈی لینگوئج کے ماہرین کہتے ہیں کہ آپ اپنی مٹھی سے اپنے مزاج کے مطابق باڈی لینگوئج کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عموماً لوگ تین مختلف انداز سے مٹھی بند کرتے ہیں اور شخصیت کے بارے میں واقعی بہت کچھ جان سکتے ہیں.

ویب سائٹ Gottadotherightthing ، اور یہ انداز دراصل تین مختلف اقسام کی شخصیات کے آئینہ دار ہیں. ان میں سے پہلے انداز تصویر Aمیں دکھایا گیا ہے .اگر آپ اس انداز میں مٹھی بند کرتے ہیں تو آپ کی شخصیت حساس، نرم دل، تخلیقی اور دوسروں کی مدد کرنے والی ہے. آپ دوسروں سے بھی توقع کرتے ہیں کہ وہ آپ کے ساتھ خلوص سے پیش آئیں. بعض اوقات آپ دوسروں کے ساتھ غیر معمولی حد تک شفیق ہوتے ہیں اور وہ آپ کی شفقت کا غلط فائدہ بھی اٹھالیتے ہیں. اگرچہ آپ محبت کو بہت محسوس کرتے ہیں لیکن اس کے اظہار میں زیادہ پرجوش نہیں ہوتے. آپ عموماً اپنے جذبات کو چھپائے رہتے ہیں. آپ کی شخصیت میں خودغرضی کا کوئی عنصر نہیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگ آپ کو پسند کرتے ہیں.

اگر آپ کا مٹھی بند کرنے کا انداز تصویر B جیسا ہے تو آپ ایک قابل اور کرشماتی شخصیت کے مالک ہیں، اور خصوصاً دوست بنانے کا ہنر جانتے ہیں. آپ ایک ذہین اور محنت کرنے والے شخص بھی ہیں اور اپنی ذہانت اور محنت کو دوسروں کی مدد کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں. آپ کا دل نرم ہے اور آپ دوسروں سے بھی اچھی توقعات رکھتے ہیں . اگرچہ آپ میں خود اعتمادی پائی جاتی ہے لیکن اکثر آپ کو کوئی اہم قدم اٹھانے کیلئے کسی کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے بعض اوقات آپ کسی چیز کے بارے میں بہت زیادہ سوچنے لگتے ہیں اور اسے اپنے ذہن سے نکال نہیں پاتے. اگرچہ آپ محبت کرنے والے انسان ہیں لیکن اپنی محبت کا کھل کر اظہار نہیں کرتے. اگر آپ تصویر Cکے انداز میں مٹھی بند کرتے ہیں تو آپ ایک جذباتی، حاضر دماغ اور شائستہ انداز گفتگو کے مالک شخص ہیں. آپ اپنے اچھے دلائل سے عموماً لوگوں کو قائل کرلیتے ہیں.

آپ کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ لڑائی جھگڑا ہو جائے تو آپ کسی کا دل دکھانے کی بجائے خاموش ہوجانا بہتر سمجھتے ہیں. آپ خود کو بہت زیاہ مصروف رکھنے کی بجائے آرام پسند ہیں. آپ کی نرم دلی بعض اوقات مشکل کا سبب بھی بن جاتی ہے کیونکہ اگر کوئی آپ کو نقصان بھی پہنچائے تو آپ اس کا برا نہیں چاہتے. درگزر کرنے اور معاف کر دینے کا وصف آپ میں خوب پایا جاتا ہے.

..