سورہ مائدہ کی یہ والی آیت پڑھتی ہوں اور ہر دعا فوراً قبول ہو جاتی ہے
Can't connect right now! retry

سورہ مائدہ کی یہ والی آیت پڑھتی ہوں اور ہر دعا فوراً قبول ہو جاتی ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ13جنوری2018) سورہ مائدہ کی یہ والی آیت پڑھتی ہوں اور ہر دعا فوراً قبول ہو جاتی ہےسورہ مائدہ آیت نمبر114 میری بہت آزمائی ہوئی ہے اور میرے لئے ماسٹر کی ہے، آپ سے شیئر کرنا چاہتی ہوں. عمل کا طریقہ: تین مرتبہ درود شریف گیارہ مرتبہ سورہ مائدہ کی آیت نمبر 114 پھر تین مرتبہ درود شریف اس عمل کو پڑھ کر آسمان کی طرف پھونک کر جو بھی دعا مانگی جائے اللہ کے فضل و کرم سے پوری ہوجاتی ہے،

ایک دن کچھ یوں ہوا کہ میرا ٹیسٹ تھا اور اس سے ایک دن پہلے میں کالج نہیں گئی تھی جس کی وجہ سے میں ٹیسٹ سے بے خبر تھی میں نے اسی وقت یہ عمل کیا اور دعا کی کہ میرا ٹیسٹ آج نہ ہو‘کل ہو ‘دعا مانگی تھی کہ سر نے کہا آج ٹیسٹ نہیں ہوگا اور میری دعا قبول ہوئی اور مجھے ٹیسٹ یاد کرنے کا موقع مل گیا.

جب بھی مجھ سے کوئی چیز گم ہوجاتی ہے تو میں یہی سورہ مائدہ کی آیت گیارہ مرتبہ پڑھتی ہوں پڑھنے کی دیر ہوتی ہے

مجھے میری وہ چیز مل جاتی ہے، اس عمل کو میں نے اپنے امتحانات میں بھی بہت آزمایا اور اللہ کے فضل و کرم سے مجھے بہت فائدہ ہوا، میرا مشکل سے مشکل پیپر آسانی سے حل ہوجاتا ہے.

..