آج کل اللہ تعالیٰ مجھ سے ناراض ہیں
Can't connect right now! retry

آج کل اللہ تعالیٰ مجھ سے ناراض ہیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ13جنوری2018)کسی نے بارش کے لیے ایک بزرگ سے دعا کروائی تو ان بزرگوں نے جواب دیا کہ آج کل اللہ تعالیٰ مجھ سے ناراض ہیں، چنانچہ تم ایسا کرو کہ رومال گیلا کرکے صحن میں لٹکا دو وہ ناراض تو ہیں ہی وہ رومال کو خشک نہ ہونے دیں گے چنانچہ رومال ڈالتے ہی بارششروع ہو گئی یہ بھی اللہ والوں کی راز و نیاز کی باتیں ہوتی ہیں.

جو آئے دن محبت بڑھاتی رہتی ہیں.

محبت ہو تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ. اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی سے بھی محبت ہو تو اس میں بھی خود غرضی یانفسانی خواہش مطلوب نہ ہو بلکہ اس میں بھی حق تعالیٰ جل شانہ کی محبت کا ثبوت و ظہور ہونا چاہیے. اللہ تعالیٰ کی محبت بنیادی چیز ہے تمام نیکیوں کے کرنے اور سب گناہوں سے بچنے میں اسی محبت کو دخل ہے جس کو جتنی زیادہ حق تعالیٰ سے محبت ہو گی اس کے لیے سلوک اور دین کے راستے اورآخرت کی تمام منزلیں آسان ہوتی چلی جائیں گی

یہی وہ محبت ہے جو دار فانی (دنیا) اور دارِ باقی (آخرت) میں عافیت اور سکون کا باعث ہے. کسی کی نماز محبت سے پڑھی جاتی ہے اور کسی کی بوجھ سمجھ کر اورکوئی گناہ سے بڑے شوق سے بچتا ہے اور کوئی بڑی مصیبت سے، محبت والے کے اعمال و افعال و حرکات سب محبوب کی مرضی کے مطابق ہوتے ہیں. آئیے ہم چند اللہ والوں کے واقعات یاد کر لیں تاکہ ہمیں بھی دلی محبت کا شوق پیدا ہو.

..