شریفوں کے گھر کے قریب موجود ہسپتال میں افسوسناک واقعہ ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث بچے کی واش روم میں پیدائش - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

شریفوں کے گھر کے قریب موجود ہسپتال میں افسوسناک واقعہ ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث بچے کی واش روم میں پیدائش


اسلام آباد)(قدرت روزنامہ)شریف خاندان کے آبائی گھر کے قریب واقع ہسپتال میں افسوسناک واقعہ، زچگی کیلئے آئی خاتون کو ڈاکٹروں نے ہسپتال میں داخل کرنے سے انکارکر دیا، خاتون نے بچے کو واش روم میں جنم دیدیا. تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں حکمران جماعت کے قائد اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے آبائی گھر واقع رائیونڈ جاتی امرا میں قائم مرکز دیہی صحت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے. مرکزی دیہی صحت کے ڈاکٹروں نے زچگی کیلئےآئی خاتون کو ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دیا ہے. نجی ٹی وی اب تک کی رپورٹ

کے مطابق پاکستان کے حکمران شریف خاندان کے آبائی گھر رائیونڈ جاتی امرا میں چند منٹ کے فاصلے پر موجود مرکز دیہی صحت میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے . بتایا جاتا ہے کہ زچگی کیلئے آئی خاتون بھٹہ مزدور کی بیوی تھی . زچگی کیلئے لائی جانیوالی خاتون کو ڈاکٹروں نے ہسپتال میں ناکافی سہولیات کا بہانہ بناتے ہوئے داخل کرنے سے انکار کر دیا .

..

مزید خبریں :

سروے