مسجد تک
Can't connect right now! retry

مسجد تک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آپ کو یاد ہو گا صدر غلام اسحاق خان نے انیس سو بانوے میں میاں نواز شریف کی حکومت برطرف کر دی تھی‘ میاں نواز شریف برطرفی کے چند ماہ بعد مانسہرہ گئے‘ یہ گاڑی سے نکلے تو لوگوں نے گھیر لیا‘ لوگ ”نواز شریف قدم بڑھاﺅ‘ ہم تمہارے ساتھ ہیں“ کے نعرے لگا رہے تھے‘ پورا شہر نعروں کی آوازسے گونج رہا تھا‘

میاں نواز شریف وہاں نماز کےلئے رکے تھے‘ وہ نعروں کی فلک شگاف آوازوں کے ساتھ آہستہ آہستہ مسجد کی طرف چل پڑے‘ لوگ بھی ان کے ساتھ ساتھ چل رہے تھے‘ میاں نواز شریف نےجوں ہی مسجد کی دہلیز پر قدم رکھا‘ ہجوم چھٹ گیا اور نعروں والے متوالے غائب ہو گئے‘

تبلیغی جماعت کے جنرل جاوید ناصر میاں نواز شریف کے ساتھ تھے‘ جنرل صاحب نے مسکرا کر میاں نواز شریف سے کہا ”میاں صاحب جو قوم مسجد تک آپ کے قدموں سے قدم نہیں ملا سکی وہ آپ کا ساتھ کہاں تک دے گی.

.

.