کیاآپ یورپ کے اس ملک کے شہری بننا چاہتے ہیں ؟جس کی شرائط مشکل نہیں - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کیاآپ یورپ کے اس ملک کے شہری بننا چاہتے ہیں ؟جس کی شرائط مشکل نہیں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) یورپ میں ایک ایسا ملک بن گیا ہے جس کی شہریت دنیا بھر کے لوگوں کے لئے دستیاب ہے اور آپ بھی چاہیں تو اس کی شہریت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں. ’سلطنتِ انکلیوا‘ کے نام سے بنایا گیا یہ ملک یورپی ممالک سلوانیا اور کروشیا کی سرحدوں پر واقع ہے.

یہ ملک جاپانی پیوٹر اور اس کے دوستوں نے سلوانیا اور کروشیا کے بارڈر پر دریافت کیا ہے، انہوں نے سلوانیا کا سفر کیا اس دوران مقامی افراد کی طرف سے انہیں بتایا گیا کہ زمین کا یہ خطہ تاحال کسی بھی ملک میں شامل نہیں ہے.اس نئے ملک کا کل رقبہ 100سکوائر فٹ ہے. تاحال اس کی کوئی آبادی نہیں اور اسے ابھی تک دنیا کے کسی بھی ملک نے تسلیم بھی نہیں کیا. جو لوگ اپنے ممالک میں رہنے سے بیزار ہو چکے ہیں ان کے لیے ان کے لیے اس ملک کی شہریت لینے کا سنہری موقع ہے. پیوٹر اور اس کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اس ملک میں ہر کوئی رنگ، نسل، شہریت اور مذہب سے بالا تر ہو کر اپنے خیالات کا اظہار کر سکتا ہے، یہاں تعلیم مفت ہو گی اور لوگوں سے ان کی آمدنی پر ٹیکس بھی نہیں لیا جائے گا.

اب تک 5ہزار لوگ اس ملک کی شہریت حاصل کرنے کے لیے درخواستیں دے چکے ہیں، اس نئے ملک کا ایک آئین بھی بنایا جا رہا ہے. اس کے علاوہ بھی دنیا میں کئی چھوٹے ممالک ہیں جن میں سے چند کا احوال درج ذیل ہےفری ٹاﺅن کرسٹینیا:یہ ملک ایک شخص ہیپیز نے 1971ءمیں دریافت کیا تھا، اس کی آبادی 1ہزار نفوس پر مشتمل ہے ، یہ ایک ٹیکس فری ملک ہے جہاں اس کے شہری اپنے وضع کردہ قوانین کے مطابق زندگی بسر کرتے ہیں.لیبرلینڈ: کروشیا جس کے ایک طرف نئی مملکت انکلیوا بنائی گئی ہے، اس کے دوسری طرف بھی ایک چھوٹا سا ملک ہے جس کا نام لیبر لینڈ ہے.

اس کا کل رقبہ 2.7سکوائر میل ہے ،یہ ملک چیک ری پبلک کی کنزرویٹو پارٹی کے رکن وٹ جیڈلیکا نے بنایا اور خود اس کا حکمران بن گیا تھا. وانگیمومونا یہ ملک 1989ءمیں معرض وجود میں آیا، اس کا اپنا پاسپورٹ اور کرنسی ہے، جنوری میں اس ملک کا قومی دن منایا جاتا ہے جس میں بیرونی دنیا سے ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہیں. سیبورگا 14سکوائر کلومیٹر رقبے پر مشتمل یہ ملک اٹلی کے شمال مغرب میں واقع ہے ، اس کی آباد350نفوس پر مشتمل ہے.

..

مزید خبریں :

سروے