ویلنٹائن ڈے (Valentine Day)  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ویلنٹائن ڈے (Valentine Day) 


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 14فروری آرہا ہے  سرخ گلاب کی قسمت جاگ جائے گی جس پھول کو سال بھر کوئی پوچھتا نہیں عاشق ہاتھوں میں لئے لئےپھریں گے کہیں کوئی محبوبہ کے ساتھ درخت کے نیچے ہوگا، تو کوئی دیوار کے پیچھے ہوگا .... کسی کی کشتی جھیل جیسی آنکھوں میں ڈوب رہی ہوگی، .کوئی زلفوں کی چھاؤں میںلیٹا ہوگا زندگی بھر ساتھ نبھانے کی قسمیں ہوں گی  تم میرے ہوبس تم میرے ہو کے وعدے ہوں گے نشے میں ڈوبے لوگوں کو کوئی ہوش ہوگی نہ کسی کی پروا ہوگی  فقط محبت کے نام پرمحبت رسوا ہوگی, ملاقاتِ محبوب کا اشتیاق بھی کیا خوب ہوتا ہے بھول کر اپنے رب کو انسان انسان کو پھول دیتا ہے ہوش نہیں کسی کو حشر میں ملاقات رب کا یہاں رب کو بھول کر انسان انسان کو اہمیت دیتا ہے اے کاش ! سمجھ میں آ ! سمجھ میں آ جائے امت کو یہ بات یہ ویلنٹائن ڈے کافروں کا دستور ہوتا ہے !  فرمان اللہ سبحانہ و تعالی :

خبردار زنا کے قریب بھی نہ پھٹکنا کیونکہ وہ بڑی بےحیائی ھے, اور بہت ھی بری راہ ھے (سورةالاسراء آیت32)  فرمان رَسُولُ اللّٰه صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ : کوئی شخص کسی اجنبی (غیرمحرم) عورت سےتنہائی میں ملاقات نہ کرے. آنکھوں کا زنا (غیرمحرم بنظر شہوت) دیکھنا ھے زبان کا زنا (غیرمحرم سےشہوت کی) بات کرنی ھے، (انسان کا) نفس آرزو اور خواہش کرتا ھے , اور شرمگاہ اسکی تصدیق یا تکذیب کرتی ھے (بخاری: 5233، 6243، ابوداؤد/2151) شاید کہ آپ کے دل میں یہ بات اتر جائے اور سمجھ ﺁ جائے خوش قسمت ہے وہ انسان جس کو وقت سے پہلے ہوش آ جائے، اور سمجھ جائے کہ دنیا کی زندگی صرف آزمائش کے لئے ہے ! لوٹ آؤ اللہ کی طرف، اس سے پہلے کہ لوٹ جاؤ اللہ کی طرف مَن يَہۡدِ ٱللَّهُ فَهُوَ ٱلۡمُهۡتَدِى‌ ۖ وَمَن يُضۡلِلۡ فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡخَـٰسِرُونَ جس کواللہ ہدایت دے وہی راہ یاب ہے اور جس کو گمراہ کرے تو ایسے ہی لوگ

نقصان اٹھانے والے ہیں, یہ گمان کرتے ہوئے اللہ تبارك وتعالى سے ایسے نہ ڈرو کہ، میں نے جو نیکی کی ہے وہ قبول نہیں ہو گی, بلکہ اللہ تبارك وتعالى سے ڈرو کہ میں کوئی برائی کروں گی تو میری پکڑ ہو گی ..!! اللہ سبحانہ و تعالی سے دعا کریں کہ ہم سب کی اصلاح کی توفیق عطا فرماے, ﺍﮮ الله ہمیں شرم و حیا کی دولت سے مالا مال فرما, اے اللہ جو زندگی گناہوں میں کٹ گئی ہے اے اللہ اس پر معاف فرما، اور جو قدم اچھائی اور نیکی کی طرف لے جائیں ان پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرما ، ﺍﮮ الله کریم ہم ﮔﻤﺮﺍﮨﻮﮞ ﮐﻮ ﺭﺍﮦ ﭘﺮ ﻟﮯ ﺁ .

ضرور پڑھیں: میرا ایک مشن تھا جوپورا ہوگیا ۔۔۔ ،جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

ﺍﮮ الله ﮨﻤﯿﮟﺑﻬﯽ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﻓﺮﻣﺎ ﻟﮯ ﺟﻨﻬﯿﮟ ﺗﻮ ﮨﺪﺍﯾﺖ ﻓﺮﻣﺎﺗﺎ ﮨﮯ, اے اللہ ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے, اللہ عزوجل ہمیں رسول اللہ ﷺ رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرما, یا ذوالجلال والاکرام یاالله ! ہماری دعائیں اپنی شان کے مطابق قبول فرما.

..

ضرور پڑھیں: اس کو کہتے ہیں اصل تبدیلی عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی ، ، اہم کام کر ڈالا

مزید خبریں :