کسی دوا کے بغیر قوت حافظہ بڑھانے کا وہ نسخہ جو ہر انسان کے ہاتھ میں ہوتا ہے ،صدیوں پہلے یہ نسخہ ایک ایسی ہستی نے بیان کیا تھا جو کبھی کتابیں ساتھ نہیں رکھتے تھے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کسی دوا کے بغیر قوت حافظہ بڑھانے کا وہ نسخہ جو ہر انسان کے ہاتھ میں ہوتا ہے ،صدیوں پہلے یہ نسخہ ایک ایسی ہستی نے بیان کیا تھا جو کبھی کتابیں ساتھ نہیں رکھتے تھے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قوت حافظہ کو بڑھانے کے لئے لوگ ادویات کا سہارا لیتے ،ورزشیں کرتے،ایسی غذائیں کھاتے اور تعویذات بھی لیتے ہیں لیکن ان کا حافظہ پھر بھی کمزور رہتا ہے.حافظہ کن لوگوں کا مضبوط ہوتا ہے اور اس کے لئے کسی انسان کو کیا کرنا چاہئے ،اس کا ایک حکمت افروزنسخہ حضرت امام شافعیؒ کے استاد گرامی نے صدیوں پہلے بیان کردیا تھا کہ انسان کو حافظہ مضبوط بنانے کے لئے دراصل کیا کام کرنا چاہئے.

ضرور پڑھیں: پاکستان کا ایسا دربار جہاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ایسی گھنائونی چیز برآمد ہو گئی کہ جان کر آپ بھی ایسی جگہ اس طرح کی چیز رکھنے والوں پر آگ بگولہ ہو جائینگے، یہ کونسا دربار ہے اور کہاں واقع ہے؟


حضرت امام شافعیؒ کے استاد گرامی حضرت وکیع ؒ برگزیدہ اور انتہائی متوکل انسان تھے.زہد وتقویٰ میں انکی مثال دی جاتی تھی.ان کا حافظہ بلا کا تھا .انہوں نے حضرت امام ابو حنیفہؒ سے تعلیم پائی تھی.علی بن حزم کا بیان ہے کہ انہوں نے حضرت وکیع ؒ کے ہاتھ میں کبھی کوئی کتا ب نہیں دیکھی تھی .جب بھی ان سے کوئی علمی حوالہ پوچھا جاتا تو وہ اس کا فوراً جواب دے دیتے .


ایک بار ان سے پوچھا گیا’’ حضرت اس قدر اعلا حافظہ کا نسخہ کیا ہے تاکہ وہ دیگر طلبہ کو بھی دیا جاسکے ‘‘
حضرت وکیع ؒ نے فرمایا ’’ اگر تم چاہتے ہو کہ تمہارا حافظہ مضبوط ہوجائے تو گناہ چھوڑ دو‘‘
’’ وہ تو ٹھیک ہے حضرت مگر اسکی دوا کیا ہے؟‘‘ اصرار کرکے دریافت کیا گیا .
جواب دیا’’ میری نظر میں حافظہ کی دوا اس سے کوئی اور بہتر نہیں کہ گناہ نہ کیا جائے ‘‘
حضرت امام شافعی ؒ نے اپنے حافظہ کی کمزوری کی شکایت کی اور اسکا علاج پوچھا تو حضرت وکیع ؒ نے وضاحت کرتے ہوئے فرمایا’’گناہ ترک کردو،علم اللہ کا نور ہے اور نور گنہگار کے حصہ میں نہیں آتا‘‘

..

ضرور پڑھیں: ملک کا گردشی قرضہ کتنے ہزارارب روپے تک پہنچ گیا ؟ سینیٹ خصوصی کمیٹی میں حیرت انگیز انکشاف