فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی ایک فیس بک پوسٹ نے ان کا 330 ارب روپے کا نقصان کروادیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی ایک فیس بک پوسٹ نے ان کا 330 ارب روپے کا نقصان کروادیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ14جنوری2018) ویارک فیس بک اس وقت دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ ہے جس کے اثاثے کھربوں میں ہیں. گزشتہ دنوں اس کے بانی مارک زکربرگ نے ایک ایسی پوسٹ کر دی کہ جس سے ان کا 3کھرب 30ارب روپے کا نقصان ہو گیا. بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مارک زکربرگ نے اس پوسٹ میں لکھا تھا کہ ”ہم اپنے صارفین کی نیوز فیڈز کو ان کے خاندان کے افراد اور دوستوں کی طرف سے پوسٹ کیے گئے مواد کی طرف منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں.“

مارک کی اس پوسٹ کی وجہ سے فیس بک کے حصص کی قیمت میں 4.5فیصد کمی واقع ہو گئی جس سے ان کی دولت میں 3ارب 30کروڑ ڈالر (تقریباً3کھرب 30ارب روپے) کمی ہو گئی اور بلومبرگ ارب پتی انڈیکس کے مطابق ان کی دولت 74ارب ڈالر(تقریباً74کھرب روپے) رہ گئی.

اس کمی سے پہلے وہ دنیا کے چوتھے امیر ترین آدمی تھے لیکن اب وہ پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں کیونکہ اس کمی کے بعد ہسپانوی کھرب پتی امانشیو اورتیگا کی دولت ان سے زیادہ ہو گئی ہے.

..

سروے