’یہ جوڑا میں نے ایک دفعہ غلطی سے۔۔۔‘ شوہر سے علیحدگی کے بعد خاتون نے اپنا شادی کا جوڑا فروخت کے لئے پیش کردیا اور ساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ دنیا بھر کے مرد بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

’یہ جوڑا میں نے ایک دفعہ غلطی سے۔۔۔‘ شوہر سے علیحدگی کے بعد خاتون نے اپنا شادی کا جوڑا فروخت کے لئے پیش کردیا اور ساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ دنیا بھر کے مرد بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ14جنوری2018) ولنگٹن نیوزی لینڈ میں ایک خاتون نے شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنا شادی کا جوڑا انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے پیش کر دیا اور اشتہار کے متن میں ایسی باتیں لکھ دیں کہ دنیا بھر کے مرد ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے. میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون نے بولی پر اشیاءکی فروخت کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ TradeMeپر اپنے شادی کے جوڑے کی تصویر لگائی اور ساتھ طویل تحریر میں لکھا کہ ”شادی کا جوڑا برائے فروخت.

ضرور پڑھیں: مردانہ کمزوری کی 10وجوہات جو آپ کو معلوم نہیں

یہ میں نے غلطی سے ایک ہی بار پہنا ہے. برائے مہربانی اس جوڑے کو میری زندگی سے ہٹانے میں مدد کیجیے، اب اس کی میری زندگی میں کوئی وقعت نہیں رہی.“

خاتون نے مزید لکھا ہے کہ ”یہ جوڑا، میری ازدواجی زندگی کے بالکل برعکس، بہترین حالت میں ہے اور اب بھی نیا لگتا ہے.یہ 12سے 16سائز کی خواتین کو پورا آ سکتا ہے کیونکہ اس کی پشت پر ایک تسمہ لگا ہوا ہے جسے کَس کر باندھا جا سکتا ہے. میں نے اپنے ہاتھوں سے اسے دھو کر اس میں سے بدقسمتی نکال دی ہے. خریدار عورت اسے پہن کر چیک بھی کر سکتی ہے، پسند نہ آئے تو مت خریدے.

یہ پہن کر آپ جب کسی مرد سے شادی کریں گی تو یہ جوڑا آپ کی اس حقیقت سے توجہ ہٹائے گا کہ آپ ایک عادی جھوٹے شخص سے شادی کر رہی ہیں، کیونکہ اس نے میری توجہ بھی ہٹا دی تھی اور مجھے شادی کے بعد معلوم ہوا کہ میں نے کیسے جھوٹے شخص سے شادی کر لی ہے.میں یہ جوڑا 300ڈالر(تقریباً33ہزار روپے) میں فروخت کروں گی. اس میں وہ قیمت بھی شامل ہے جو میں نے منحوس شادی کی وجہ سے بڑھنے والے اپنے وزن کو کم کرنے کے لیے جم وغیرہ کی فیسوں پر خرچ کی.

..

ضرور پڑھیں: سائنسدانوں ا س لڑکی کو دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی کہا ہے ۔۔ آپ کیا کہتے ہیں ؟

مزید خبریں :