’خواتین اپنے شوہر کی یہ چیز سونگھیں تو ذہنی تناﺅ فوری کم ہوجاتا ہے‘ سائنسدانوں نے خواتین کو سب سے حیران کن بات کہہ دی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

’خواتین اپنے شوہر کی یہ چیز سونگھیں تو ذہنی تناﺅ فوری کم ہوجاتا ہے‘ سائنسدانوں نے خواتین کو سب سے حیران کن بات کہہ دی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ14جنوری2018) ذہنی تناﺅ اور ڈپریشن ایسے سنگین عارضے ہیں جو کئی خطرناک بیماریوں کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں تاہم اب کینیڈین سائنسدانوں نے جدید تحقیق کے بعد خواتین کو ذہنی تناﺅ کم کرنے کا ایسا طریقہ بتا دیا ہے کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی. میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو خواتین اپنے شوہروں کی شرٹ اور سویٹر وغیرہ سونگھتی ہیں ان کو ذہنی تناﺅ کا سامنا بہت کم کرنا پڑتا ہے.

ضرور پڑھیں: 2018کے انتخابات کا مرحلہ بتدریج مکمل اور مستقبل کی سیاست 

سائنسدانوں نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ”شوہر کی شرٹ اور سویٹر وغیرہ سونگھنے سے خواتین کے جسم میں ذہنی دباﺅ پیدا کرنے والے ہارمونز کی مقدار کم ہوتی ہے.اگر میاں بیوی ایک دوسرے سے دور ہوں اور بیوی یہ کام کرتی رہے تو اس کے دل میں اپنے شوہر کی محبت جوان رہتی ہے. “ اس کے برعکس سائنسدانوں نے اجنبی مردوں کی شرٹس سونگھنے کا نقصان یہ بتایا کہ اس سے ذہنی دباﺅ پیدا کرنے والے ہارمونز کی مقدار بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے اور خواتین کو ڈپریشن کا شدید عارضہ لاحق ہونے کے امکانات روشن ہو جاتے ہیں. تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ فرانسس چن کا کہنا تھا کہ ”یہی وجہ ہے کہ جو خواتین پبلک ٹرانسپورٹ میں زیادہ سفر کرتی ہیں انہیں ذہنی دباﺅ کا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے.

یہ بالکل اسی طرح ہوتا ہے جیسے بچہ اپنی ماں کے جسم کی خوشبو سونگھ کر پرسکون ہو جاتا ہے لیکن اجنبیوں کے جسم کی خوشبو اسے بے سکون کر دیتی ہے اور وہ رونے لگتا ہے. “ واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق نہیں ہے. اس سے قبل بھی سائنسدانوں کی ایک ٹیم چوہوں پر تجربات کے ذریعے ثابت کر چکی ہے کہ مردوخواتین اگر ایک دوسرے کے ملبوسات کو سونگھیں تو وہ پرسکون رہتے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم بننے کے بعد مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے مگر معروف صحافی مبشر زیدی سب پر بازی لے گئے، انہوں نے کیا دلچسپ انداز اختیار کیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

مزید خبریں :