وہ فیس بک گروپ جس نے معصوم زینب کے معاملے کا مذاق اڑانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، ایسی ایسی تصاویر شیئر کر دیں کہ آپ کا بھی خون کھول اٹھے،افسوسناک صورتحال    - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

وہ فیس بک گروپ جس نے معصوم زینب کے معاملے کا مذاق اڑانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، ایسی ایسی تصاویر شیئر کر دیں کہ آپ کا بھی خون کھول اٹھے،افسوسناک صورتحال   


اسلام آباد (قدرت روزنامہ14جنوری2018)زینب کے قتل پر جہاں پورا پاکستان غم میں ڈوبا ہوا ہے وہاں دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے ذریعے اس واقعے کی مذمت کی جا رہی ہے جب کہ دنیا کے بعض ممالک کے میڈیا نے اس کو رپورٹ بھی کیاہے. پاکستان سمیت جہاں جہاں زینب کے اندوہناک قتل کی خبر پہنچی وہاں لوگ غم و غصے کی کیفیت میں مبتلا ہیں اور قاتل کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں.

ضرور پڑھیں: 2018کے انتخابات کا مرحلہ بتدریج مکمل اور مستقبل کی سیاست 

اسی صورتحال میں چند بے حس اور بے شرم لوگ بھی موجود ہیں جو اس اندوہناک واقعہ کو لے کر گھنائونے اور بیہودہ مذاق کرتے نظر آتے ہیں. فیس بک پر ایک ایسے ہی گروپ کا انکشاف ہوا ہے جو زینب قتل جیسے دل دہلا دینے والے کو بھی بیہودہ اور گھنائونے مذاق کا نشانہ بنا رہا ہے اور ایسی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں جن سے ہر پاکستانی کا خون کھول اٹھا ہے.

ڈینک سٹوڈیو نامی اس فیس بک گروپ نے اخلاقی اقدار کی دھجیاں اڑاتے ہوئے انتہائی دل گرفتہ اور بیہودہ مذاق کا سلسلہ جاری رکھا جس کو یہاں رپورٹ کرتے ہوئے بھی شرم محسوس کی جا رہی ہے . گروپ کی جانب سے اخلاقی اقدار اور پاکستانی قوم کے جذبات کا بیہودہ اور گھٹیا طریقے سے مذاق اڑانے پر اسے رپورٹ کیا جا رہا ہے .جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گروپ کے خلاف قانون کوحرکت میں لایا جائےکیونکہ کسی وقت یہ گروپ اس سے بڑھ کر بھی کوئی حرکت کر سکتاہے جس سے نقص امن اور فساد فی الارض کا خدشہ ہے.

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم بننے کے بعد مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے مگر معروف صحافی مبشر زیدی سب پر بازی لے گئے، انہوں نے کیا دلچسپ انداز اختیار کیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

مزید خبریں :