میں اپنی بیٹی سے سیکھوں گا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

میں اپنی بیٹی سے سیکھوں گا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ14جنوری2017)بچے کی پیدائش سے پہلے بیوی ایک دفعہ ضرور شوہر سے سوال کرتی ہے، کہ اگر بیٹا ہوا تو کیا منصوبہ ہوگا اور اگر بیٹی ہوئی تو کیا؟ بہت کم بیویاں ہوتی ہیں جو بولیں کہ بس صحت مند بچہ ہو، جنس سے ماورا ہوکر پروش کریں گے. ایک حاملہ خاتون نے اپنے شوہر سے پوچھا ! ہم اگلے دو مہینوں میں ماں باپ بننے والے ہیں، بولی اگر بیٹا ہوا، تو کیا منصوبہ ہوگا؟ شوہر نے جواب دیا ! میں اس کو تمام روزمرہ زندگی کی روایات سکھاؤں گا، کھیل، ریاضی، لوگوں کی عزت اور وغیرہ وغیرہ.

ضرور پڑھیں: مردانہ کمزوری کی 10وجوہات جو آپ کو معلوم نہیں

حاملہ خاتون نے پھر پوچھا، اگر بیٹی ہوئی تو؟

شوہر نے جواب دیا، میں اسے کچھ نہیں سکھاؤں گا، بلکہ میں اس سے خود سیکھوں گا. میں غیرمشروط محبت سیکھوں گا، میری بیٹی یہ کوشش کرے گی کہ وہ میری پرورش اپنے وہ میری پرورش اپنے ایک مخصوص زاویہ نگاہ سے کرے، بالوں کی کنگھی کرنے سے لیکر ڈریسنگ سینس، ابتداءِ گفتگو سے لیکر انتہاءِ گفتگو تک، نیز کہ وہ میرے ہر کام کو اپنی زاویہ نظر سے تربیت کرے گی. وہ میرے لیے دوسروں سے لڑے گی، مباحثہ کرے گی، اس کی خوشی اور غم میری طبیعت پہ منحصر ہوں گے. حاملہ خاتون نے پھر پوچھا ! کیا بیٹا یہ سب کچھ نہیں سکھائے گا آپ کو؟

شوہر نے جواب دیا ! بیٹے میں یہ ساری خصوصیات ڈالی جاتی ہے، لیکن بیٹی ان خصوصیات کیساتھ پیدا ہوتی ہے. حاملہ خاتون نے پوچھا ! لیکن بیٹی تو ہمارے ساتھ ہمیشہ نہیں رہے گی؟ شوہر نے جواب دیا ! بیٹی ہمارے ساتھ جسمانی طور پر نہیں رہے گی، لیکن روحانی طور پروہ ہرلمحہ ہمارے ساتھ ہوگی. یہ بات کہہ کر شوہر نے اپنے مکالمے کوختم کیا کہ بیٹی کے ساتھ بندھن ختم نہیں ہوتا، لیکن بیٹا زندگی کے کسی بھی موڑ پہ ہمیں چھوڑ سکتا ہے.

..

ضرور پڑھیں: سائنسدانوں ا س لڑکی کو دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی کہا ہے ۔۔ آپ کیا کہتے ہیں ؟

مزید خبریں :