’میں اس لڑکی کو نہیں جانتا تھا، لیکن پھر بھی ملنے کا فیصلہ کیا، جب ریسٹورنٹ پہنچا تو یہ دیکھ کر ہوش اُڑگئے کہ وہ تو دراصل میری۔۔۔‘ اجنبی خاتون دراصل کونسی قریبی ترین رشتہ دار نکلی، ایسا انکشاف کہ آدمی شرم سے پانی پانی ہوگیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

’میں اس لڑکی کو نہیں جانتا تھا، لیکن پھر بھی ملنے کا فیصلہ کیا، جب ریسٹورنٹ پہنچا تو یہ دیکھ کر ہوش اُڑگئے کہ وہ تو دراصل میری۔۔۔‘ اجنبی خاتون دراصل کونسی قریبی ترین رشتہ دار نکلی، ایسا انکشاف کہ آدمی شرم سے پانی پانی ہوگیا


لندن (قدرت روزنامہ) کبھی دوستی اور محبت کا آغاز حقیقی میل جول کے ذریعے ہوا کرتا تھا لیکن آج کل کے نوجوانوں کے سماجی تعلقات کا آغاز سوشل میڈیا کی غیر حقیقی دنیا میں ہوتا ہے. اس تخیلاتی دنیا میں دھوکہ اور فراڈ عام بات ہے جس کے نتیجے میں اکثر و بیش تر افسوسناک واقعات سامنے آتے رہتے ہیں. حال ہی میں سماجی ادارے ’ٹیم سپورٹ‘ نے ایک سروے کیا جس میں نوجوانوں سے پوچھا گیا کہ سوشل میڈیا پر محبت کی تلاش میں ان کے ساتھ کوئی عجیب واقعہ پیش آیا ہے تو اس کے متعلق بتائیں. سروے میں حصہ لینے والے نوجوانوں کے جوابات سے تو یوں لگتا ہے گویا ہر کسی کے ساتھ عجیب و غریب واقعات ہی پیش آ رہے ہیں، البتہ ایک نوجوان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ تو کچھ زیادہ ہی افسوسناک، بلکہ عبرتناک تھا. اس نوجوان نے سوشل میڈیا پر ایک اجنبی لڑکی سے دوستی کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا” میں نے سوشل میڈیا پر فرضی نام اور تصویر کے ساتھ اکاﺅنٹ بنا رکھا تھا اور اتفاق سے جس لڑکی سے میری دوستی ہوئی اس نے بھی اپنے پروفائل پر کسی اور کی تصویر لگا رکھی تھی اور نام بھی فرضی استعمال کر رہی تھی.

کچھ دن کی بات چیت کے بعد ہم نے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں پہلی ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا. میں اپنی نئی محبوبہ کے متعلق سوچتا ہوا ریسٹورنٹ میں پہنچا لیکن یہ دیکھ کر میرے پاﺅں تلے سے زمین نکل گئی کہ جو لڑکی مجھ سے ملنے آئی تھی وہ میری بہن تھی. ہم دونوں نے اپنی شناخت خفیہ رکھی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں ہم دونوں ایک دوسرے کے سامنے شرمسار ہو چکے تھے.“  اسی طرح ایک نوجوان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے متعلق بتایا ”میں نے جس لڑکی کو ملنے کیلئے بلایا وہ اپنے ساتھ اپنی والدہ کو بھی لے آئی اور انہوں نے آتے ہی شادی کے معاملات پر بھی بات شروع کردی.

میں ان کی باتیں چند منٹ سے زیادہ نہیں سن پایا اور پھر واش روم کا بہانہ کرکے اُٹھا اور وہاں سے غائب ہوگیا.“  ایک نوجوان نے سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی محبت کے افسوسناک انجام کے متعلق بتایا ”ہماری دوستی فیس بک سے شروع ہوئی اور پھر پہلی ملاقات ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی. کھانے کے دوران وہ مسلسل ادھر اُدھر دیکھتی رہی اور پھر اس کی نظر وہاں موجود ایک نوجوان سے مل گئی. کچھ دیر بعد وہ کہنے لگی کہ ہماری بات نہیں بنے گی اور پھر میرے پاس سے اٹھ کر اس نوجوان کے پاس جا بیٹھی. چند منٹ بعد وہ دونوں وہاں سے چلے گئے.“

..

مزید خبریں :