’میری آنکھوں کے سامنے میری بیوی کا ریپ کیا جا رہا تھا، اس موقع پر مَیں نے دنیا کا بزدلانہ ترین کام کیا اور۔۔۔‘ پچھتاوے میں ڈوبے آدمی نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر ہی ہر شخص افسردہ ہوجائے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

’میری آنکھوں کے سامنے میری بیوی کا ریپ کیا جا رہا تھا، اس موقع پر مَیں نے دنیا کا بزدلانہ ترین کام کیا اور۔۔۔‘ پچھتاوے میں ڈوبے آدمی نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر ہی ہر شخص افسردہ ہوجائے


نیویارک(قدرت روزنامہ) کسی بھی مرد کے لئے یہ بات ناقابل برداشت ہے کہ اس کی بیوی کی عزت پر معمولی سا بھی حرف آئے لیکن ایک امریکی شہری نے عجب کام کیا کہ عین اس وقت جب اس کی بیوی کی عصمت دری کی جا رہی تھی وہ اسے اکیلا چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا.

میل آن لائن کے مطابق برائن ملیتو اور اس کی اہلیہ جیسکا کوکر سیر و سیاحت کے لئے سپین گئے ہوئے تھے جہاں ایک روز ان کے ساتھ خوفناک سانحہ پیش آ گیا. وہ دونوں تنہا ساحل پر چہل قدمی کر رہے تھے کہ اچانک قریبی جھاڑیوں سے ایک غنڈہ برآمد ہوا اور خنجر لہراتے ہوئے دونوں کو یرغمال بنا لیا. ڈیوڈ نامی اس غنڈے نے جیسکا کو دبوچا اور خنجر اس کی گردن پر رکھ کر اسے جھاڑیوں کے اندر چلنے کو کہا.

اس نے جیسیکا کو قتل کرنے کی دھمکی دے کر برائن کو بھی خاموشی سے ساتھ چلنے پر مجبور کر دیا. کچھ فاصلے پر جا کر ڈیوڈ نے جیسیکا کو بے لباس کیا اور اس کی عصمت دری کرنے لگا جبکہ برائن اس کے ہاتھ میں پکڑے خنجر کے خوف سے کچھ بھی کرنے سے قاصر تھا.

برائن کا کہنا ہے کہ اس موقع پر جیسیکا نے اسے چیخ کر کہا ”یہاں سے بھاگ جاﺅ“ اور وہ کچھ سوچے سمجھے بغیر وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا. اسے بعد میں پتا چلا کہ ڈیوڈ نے جیسیکا کی عصمت دری کے بعد اسے قتل کر ڈالا تھا.

اس واقعے کو کئی سال گزر چکے ہیں لیکن برائن کے دل سے یہ دکھ نہیں جاتا کہ وہ اپنی اہلیہ کو اس سفاک غنڈے کی گرفت میں تنہا چھوڑ کر وہاں سے بھاگ نکلا.

اس کا کہناہے کہ وہ اس منظر کو بھولنے کی کوشش کرتا ہے لیکن بھلا نہیں پاتا. برائن کا کہناہے کہ اس کی اہلیہ بے حد شفیق اور معصوم دل کی مالک تھی جسے ایک سفاک درندے نے اپنی ہوس کی بھینٹ چڑھایا اور پھر اس کی زندگی بھی ختم کر ڈالی.

وہ جیسیکا کے غم میں اس قدر آزردہ ہے کہ ساری دنیا سے الگ تھلک ہو کر شہر کے نواحی علاقے میں تنہا زندگی گزار رہا ہے.

..

مزید خبریں :