’میں لاہور سے کراچی گئی تھی، اُوبر منگوائی، ڈرائیور کو فون کرکے اپنی لوکیشن سمجھائی، پھر وہ سمجھا فون ڈسکنیکٹ ہوگیا ہے اور اپنے دوست سے کہنے لگا بچی پھنسانے آیا ہوں اور۔۔۔‘ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

’میں لاہور سے کراچی گئی تھی، اُوبر منگوائی، ڈرائیور کو فون کرکے اپنی لوکیشن سمجھائی، پھر وہ سمجھا فون ڈسکنیکٹ ہوگیا ہے اور اپنے دوست سے کہنے لگا بچی پھنسانے آیا ہوں اور۔۔۔‘


کراچی(قدرت روزنامہ)آن لائن ٹیکسی سروس عوام کے لئے بہت بڑی سہولت ثابت ہو رہی ہے لیکن بدقسمتی سے کچھ جرائم پیشہ لوگ بھی ڈرائیوروں کا روپ دھار کر اس شعبے میں آ گئے ہیں اور عوام، خصوصاً خواتین کو نشانہ بنا رہے ہیں. کراچی سے لاہور جانے والی ایک لڑکی نے اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک ایسا ہی واقعہ بیان کیا ہے، جس سے بخوبی پتا چلتا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس استعمال کرنے والی خاتون کو کس قسم کے خطرات لاحق ہیں.  

متاثرہ لڑکی نے سوشل میڈیا پر یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ” میں لاہور سے کراچی گئی ہوئی تھی او ر کہیں جانے کے لئے میں نے اوبر ٹیکسی منگوائی تھی. مجھے علاقے کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا. میں نے ڈرائیور کو اپنی لوکیشن سمجھائی جس کے بعد ڈرائیور نے سمجھا کہ شاید کال منقطع ہوگئی ہے لیکن میں ابھی بھی اس کی آواز سن پارہی تھی. وہ اپنے کسی دوست سے بات کرتے ہوئے کہہ رہا تھا

” بچی پھنسانے آیا ہوں. لاہو رسے بچی آئی ہے، دعا کر اکیلی ہو. اسی کیلئے اس جگہ پر آیا ہوں.“  لڑکی کا کہنا ہے کہ یہ بات سن کر وہ بہت خوفزدہ ہوئی اور فوری طور پر اپنا فون بند کردیا.یقیناً وہ خوش قسمت تھی کہ اس شیطان صفت ڈرائیور کے عزائم سے بروقت آگاہ ہو گئے ورنہ نجانے اس کے ساتھ کیا ہوتا. لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے یہ واقعہ سوشل میڈیا پر اس لئے بیان کیا ہے تا کہ سب کو خبر ہو، اور خصوصاً تنہا سفر کرنے والی خواتین کو معلوم ہو کہ انہیں کس قسم کے خطرات لاحق ہیں.

..

مزید خبریں :