سعودی عرب میں محنت مزدوری کرنیوالا پاکستانی شہری گھر بنانے ، پلاٹ خریدنے کیلئے ہر ماہ اپنے سگے بھائی کو پیسے بھیجتا رہا لیکن جب وہ پاکستان آیا تو بھائی نے ایسا جواب دیا کہ اسکے پاؤں تلے سے زمین ہی نکل گئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سعودی عرب میں محنت مزدوری کرنیوالا پاکستانی شہری گھر بنانے ، پلاٹ خریدنے کیلئے ہر ماہ اپنے سگے بھائی کو پیسے بھیجتا رہا لیکن جب وہ پاکستان آیا تو بھائی نے ایسا جواب دیا کہ اسکے پاؤں تلے سے زمین ہی نکل گئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سگے بھائی نے اپنے بھائی کی زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ لی، دیار غیر سے پیسے بھجوانے والے کو کنگال کردیا ،لیکن مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی ابھی تک کوئی کارروائی ہوسکی.

اوورسیز شکایات سیل میں ثبوتوں کے ہمراہ درخواست دے دی .

نجی ٹی وی کے مطابق کھاریاں کے رہائشی جاوید اختر سعودی عرب میں مقیم ہیں نے اپنے بھائی کو بغرض پلاٹ خریداری و تعمیر مکان خطیر رقم بھجوائی، یہ رقم کروڑوں میں بنتی ہے. ملزم غضنفر ڈار، محمد عمیر اور ریحانہ غضنفر سکنہ جی الیون تھری اسلام آباد نے تمام پلاٹس اپنے نام خریدے اور بعدازاں خریدے اور بعدازاں فروخت بھی کردیئے.

پیسے بھیجنے کے بینک ثبوت موجود ہیں لیکن جب پاکستان آکر گھر اور پلاٹ کے بارے میں استفسار کیا تو وہ انکار ی ہوگئے. میں نے کل ایک کروڑ 52لاکھ 91ہزار 562روپے بھیجے. لیکن پلاٹس ملے نہ مکان، اعتماد کی آڑ میں سگے بھائی نے دھوکہ دیا. جاوید اختر نے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کیا مطالبہ کیا ہے.

..

مزید خبریں :