سعودی عرب میں 2ہزار سال پرانا پتھر دریافت لیکن اس پر کیا چیز بنی ہوئی تھی؟ دیکھ کر ماہرین کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں، یہ تو کسی کو امید نہ تھی کہ۔۔۔ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سعودی عرب میں 2ہزار سال پرانا پتھر دریافت لیکن اس پر کیا چیز بنی ہوئی تھی؟ دیکھ کر ماہرین کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں، یہ تو کسی کو امید نہ تھی کہ۔۔۔


ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے شمال مغربی پہاڑوں میں پتھروں پر ہزاروں سال قبل کندہ کئے گئے ایسے نادر نقش دریافت ہو گئے ہیں کہ ساری دنیا کے ماہرین آثار قدیمہ اس دریافت پر حیران رہ گئے ہیں.

شمال مغربی خطے میں صوبہ الجوف کی صحرائی پہاڑیوں میں یہ دریافت سعودی اور فرانسیسی ماہرین اثارقدیمہ کی ایک مشترکہ ٹیم نے کی ہے.

میل آن لائن کے مطابق پہاڑوں میں تین مختلف مقامات پر پتھروں پر کندہ کئے گئے اونٹوں کے مجسمے ملے ہیں جبکہ ایک جگہ ایک اونٹ اور گدھے کا مجسمہ بھی ملا ہے.

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ مجسمے تقریباًدوہزار سال قبل بنائے گئے ہوں گے اور تب یہ جگہ ایک معبد رہی ہوگی. 

اگرچہ کٹاﺅ کے باعث یہ مجسمے خراب اور متاثر ہوئے ہیں لیکن ان میں سے کچھ اب بھی کافی اچھی حالت میں ہیں.ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ سب ہی مجسمے تاریخی اہمیت کے حامل ہیں لیکن اونٹ کے ساتھ گدھے کا مجسمہ انتہائی منفرد ہے

کیونکہ اس سے پہلے قدیم دور کے آثار میں کبھی گدھے کا نقش یا مجسمہ نہیں ملا.

..

مزید خبریں :

سروے