خواتین کو متاثر کرنا ہو تو اس طرح کا پرفیوم لگانا چاہیے‘ ماہرین نے مردوں کی مشکل آسان کردی، - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

خواتین کو متاثر کرنا ہو تو اس طرح کا پرفیوم لگانا چاہیے‘ ماہرین نے مردوں کی مشکل آسان کردی،


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) خواتین کو متاثر کرنے کے خواہش مند مردوں کی تیاری دیدنی ہوتی ہے لیکن پرفیوم کے انتخاب کا مرحلہ ان کے لیے سب سے مشکل ہوتا ہے. اب ایک خاتون ماہر نے ان کی یہ مشکل بھی حل کر دی ہے اور ایسے پرفیوم بتا دیئے ہیں جن کی خوشبو خواتین کو بہت متاثر کرتی ہیں.

ضرور پڑھیں: آپ باہر جا کراپنا علاج کروا سکتے ہیں؟انسداد دہشتگردی عدالت نے اہم سیاسی شخصیت کوسرپرائز دیدیا

میل آن لائن کے مطابق خوشبوئیات کی ماہر کیرن جلبرٹ کا کہنا ہے کہ ”ایسے پرفیوم جن میںچنبیلی (Jasmine) اور Ylang Ylangکی خوشبو ہو، جنسی لحاظ سے مردوخواتین دونوں کو بہت متاثر کرتے ہیں. جس مرد یا عورت نے یہ خوشبوئیں لگا رکھی ہوں صنفِ مخالف اس کی طرف کھنچی چلی آتی ہے.“ رپورٹ کے مطابق کیرن کا کہنا تھا کہ ”بعض خوشبوئیں ایسی ہیں جو مردوں کو بالکل استعمال نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ یہ خوشبوئیں استعمال کرنے والے مردوں میں خواتین

جنسی اعتبار سے کوئی دلچسپی نہیں لیتیں.ان میں’زنجی سٹرس کلونز‘ (Zingy citrus Colognes)، گرین فلورلز(Green florals) اور ایکویٹک میرین (Aquatic Marine)کی خوشبوئیں شامل ہیں.ان خوشبوﺅں سے احساس ہوتا ہے جیسے آدمی ابھی ابھی نہا کر نکلا ہو. یہ خوشبوئیں ’فرینڈ زون‘ میں شمار کی جاتی ہیں، چنانچہ جو مرد شریک حیات کی تلاش میں ہوں انہیں یہ خوشبوئیں نہیں لگانی چاہئیں.“

..

ضرور پڑھیں: بلڈ پریشر، شوگر اور عارضہ قلب کے مریضوں کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا، قربانی کے گوشت سے کس طرح لطف اندوز ہو سکتے ہیں، ماہرین طب نے طریقہ بتا دیا

مزید خبریں :