11 سال پہلے مجھے پرکشش نوکری کا لالچ دے کر سرحد پار سے لایا گیا لیکن یہاں - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

11 سال پہلے مجھے پرکشش نوکری کا لالچ دے کر سرحد پار سے لایا گیا لیکن یہاں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) شمالی کوریا میں عوام کی مفلوک الحالی کی کئی کہانیاں منظرعام پر آ چکی ہیں. وہاں غربت کا یہ عالم ہے کہ انسانی سمگلر لڑکیوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر بڑی تعداد میں دیگر ممالک میں سمگل کر رہے ہیں،بعدازاں جن کا ٹھکانہ کوئی قحبہ خانہ یا کسی خریدار کی قید ہوتا ہے.

ضرور پڑھیں: آپ باہر جا کراپنا علاج کروا سکتے ہیں؟انسداد دہشتگردی عدالت نے اہم سیاسی شخصیت کوسرپرائز دیدیا

ایسی ہی ایک لڑکی نے فوکس نیوز کو اپنی روح فرسا داستان سناتے ہوئے بتا یا ہے کہ ”مجھے ایک شخص نے پرکشش نوکری کا لالچ دیا اور شمالی کوریا سے چین لے آیا. یہاں لا کر اس نے مجھے ایک معذور شخص کے ہاتھ فروخت کر دیا جس نے زبردستی مجھ سے شادی کر لی.“لڑکی کا کہنا تھا کہ ”جب 11سال قبل میں چین آئی تو میرے دو بچے تھے جنہیں میں شمالی کوریا میں ہی چھوڑ آئی. اب اتنے سال ہو گئے میں یہاں اس قید میں ہوں. میں خوف کے مارے گھر

سے باہر بھی نہیں نکل سکتی کہ چینی پولیس مجھے گرفتار کر لے گی اور واپس شمالی کوریا بھیج دے گیجہاں ایک اذیت ناک زندگی میری منتظر ہو گی. یہاں چین میں میرے ہمسائے بھی میرے غیرملکی ہونے کی وجہ سے مجھ سے شدید نفرت کرتے ہیں. اپنی تکالیف سے زیادہ مجھے اپنے بچوں سے بچھڑ جانے کا دکھ ہے جنہیں میں اس امید پر چھوڑ کر آئی تھی کہ اچھی نوکری ملنے پر کسی طرح انہیں بھی یہاں بلا لوں گی.“ فوکس نیوز کے مطابق شمالی کوریا کی ایسی ہزاروں لڑکیاں ہیں جو بیرونی ممالک ، بالخصوص چین میں اذیت ناک زندگی گزار رہی ہیں. ان میں سے اکثر کے بچے شمالی کوریا میں موجود ہیں لیکن وہ یہاں قیدیوں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں.انسانی سمگلر ان خواتین کو ورغلا کر لاتے ہیں اور پھر 14ہزار یوآن (تقریباً 2لاکھ 32ہزار روپے)تک کی قیمت میں انہیں فروخت کر دیتے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: بلڈ پریشر، شوگر اور عارضہ قلب کے مریضوں کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا، قربانی کے گوشت سے کس طرح لطف اندوز ہو سکتے ہیں، ماہرین طب نے طریقہ بتا دیا

مزید خبریں :