دوران شوٹنگ سانپ کے کاٹنے سے اداکارہ جاں بحق - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

دوران شوٹنگ سانپ کے کاٹنے سے اداکارہ جاں بحق


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بھارت میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سانپ کا استعمال اداکاری کی جان لے گیا. رپورٹس کے مطابق بھارتی علاقے مغربی بنگال میں حسن آباد علاقے کے ہارون ہاٹ میں اسٹیج ڈرامے میں زندہ سانپ لایا گیا.

ضرور پڑھیں: ن لیگ اور پی پی میں اختلافات بڑھ گئے،اپوزیشن لیڈر شیری رحمن کو ہٹانے کیلئے راجہ ظفر الحق نے سینیٹ میں درخواست جمع کرادی

کہتے ہیں

جانور، جانور ہی ہوتا ہے اور اسی بات کا ثبوت شوٹنگ کے دوران استعمال ہوئے اس سانپ نے بھی دے دیا. اداکارہ کالی داسی منڈل سانپ کو ہاتھ میں لے کر ڈرامہ پیش کررہیتھیں کہ اچانک سانپ نے اسے ڈس لیا.سانپ کے ڈستے ہی اداکارہ کی حالت بگڑنا شروع ہوئی اور فوراً ہسپتال منتقل کرنا پڑا. تاہم جب اداکارہ کو لے کر ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا.غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے.

تاہم اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے.

..

ضرور پڑھیں: عمران خان کے آنسوؤں نے کئی لوگوں کو آبدیدہ کر دیا