ایک شخص تھا جس کا نام ضماد ازدی تھا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ایک شخص تھا جس کا نام ضماد ازدی تھا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایک شخص تھا جس کا نام ضماد ازدی تھا، وہ اپنے جنتر منتر سے لوگوں کے جن بھوت وغیرہ کے سائے اتارہ کرتا تھا. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کے ابتدائی ایام ہی میں ضماد ازدی مکہ آیا.

ضرور پڑھیں: آپ باہر جا کراپنا علاج کروا سکتے ہیں؟انسداد دہشتگردی عدالت نے اہم سیاسی شخصیت کوسرپرائز دیدیا

یہ یمن کا باشندہ تھا اور سارے عرب میں جنتر منتر کے ذریعے علاج کے لیئے مشہور تھا. ایک بار وہ مکہ معظمہ آیا تو لوگوں کو یہ کہتے سنا کہ محمد کو جن کا سایہ ہے یا جنون ہے )معاذ اللہ(، ضماد نے کہا میں ایسے بیماروں کا علاج اپنے جنتر منتر سے کر لیتا ہوں مجھے دکھاؤ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہاں ہیں؟ قریش اسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئے. یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم آؤ میں تمہارا علاج کروں.

مگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی فضول بات کا جواب دینے کی بجائے یہ خطبہ پڑھنا شروع کیا: “ سب تعریف اللہ کے واسطے ہیں، ہم اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں اور ہر کام میں اس کی اعانت چاہتے ہیں، اللہ جسے راہ دکھلا دے اسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا. میری شہادت یہ ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں. وہ یکتا ہے. اس کا کوئی شریک نہیں. میں یہ بھی شہادت دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کا بندہ اور رسول ہے. ضماد نے بس اتنے ہی ارشادات سنے تھے کہ جھوم اٹھا اور بولا: یہی کلمات پھر سنا دیجئے. دو تین دفعہ اس نے یہی کلمات توجہ سے سنے اور بے اختیار بول اٹھا: خدا کی قسم! میں نے بہت سے کاہن دیکھے،

ساحر دیکھے اور شاعروں کو سنا، لیکن ایسا کلام تو میں نے کسی سے کبھی سنا ہی نہیں. یہ کلمات تو ایک اتھاہ سمندر جیسے ہیں. اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم، اللہ کے لئے اپنا ہاتھ بڑھائیے تا کہ میں اسلام پر آپ کی بیت کر لوں. ) سبحان اللہ(  سبق: ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان برحق میں وہ تاثیر پاک تھی کہ بڑے بڑے سنگ دل موم ہو جایا کرتے تھے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ جو ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ساحر و مجنون کہتے تھے دراصل وہ خود یہ مجنون تھے.

..

ضرور پڑھیں: بلڈ پریشر، شوگر اور عارضہ قلب کے مریضوں کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا، قربانی کے گوشت سے کس طرح لطف اندوز ہو سکتے ہیں، ماہرین طب نے طریقہ بتا دیا

مزید خبریں :