جس گھر میں محمد اور احمد نام کا فرد ہوگا ،اس پر کتنی رحمتیں نازل ہوتی ہیں اور فرشتے اس گھر میں کیا کرنے آتے ہیں،یہ جان کر ہر مسلمان اپنے بچوں کے یہی نام رکھے گا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

جس گھر میں محمد اور احمد نام کا فرد ہوگا ،اس پر کتنی رحمتیں نازل ہوتی ہیں اور فرشتے اس گھر میں کیا کرنے آتے ہیں،یہ جان کر ہر مسلمان اپنے بچوں کے یہی نام رکھے گا


(قدرت روزنامہ)مسلمان گھرانوں میں بچے کی پیدائش سے پہلے بھی نام سوچ لئے جاتے ہیں کہ وہ نئے مہمان کا نام کیا رکھیں گے .اسلامی تعلیمات و روایات کا احترام کرنے والے زیادہ تر مسلمان بیٹوں کے نام اسلامی ناموں پر رکھتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ وہ ایسا نام رکھیں جس کے اثرات بھی اس بچے کی شخصیت پر مرتب ہوں .

ضرور پڑھیں: آپ باہر جا کراپنا علاج کروا سکتے ہیں؟انسداد دہشتگردی عدالت نے اہم سیاسی شخصیت کوسرپرائز دیدیا

کئی مسلمان پہلے سے منت بھی مانگ لیتے اور نیت کرلیتے ہیں کہ اگر ان کے ہاں اولاد نرینہ ہوگی تو وہ اسکا نام آقائے دوجہاںﷺ کے نام پر رکھیں گے .بعض صحابہ ؓ و اہل بیت کے ناموں پربیٹوں کے نام بطور منت رکھ لیتے ہیں .اس حوالہ سے مستند روایات موجود ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اسلام قبول کرنے والوں کے نام تبدیل کرکے اسلامی اور بامعنی نام رکھ دیتے تھے اور پیدا ہونے والے بچوں کے نام بھی تجویز فرما دیتے تھے . اللہ کے محبوب رسولﷺ سے محبت و احترام میں صحابہ کرام ؓ اپنے بیٹوں ،پوتوں نواسوں کے نام بھی سرکار دوجہاں ﷺ کے اسمائے مبارکہ محمد اور احمدپر رکھتے تھے .دور نبوت اور خلفا کرام کے دور میں سب سے زیادہ جو نام رکھے جاتے تھے وہ احمد اور محمد ہی تھے .اس بارے میں روایت کی جاتی ہے کہ جس گھر میں احمد اور محمد نام کے افراد ہوں گے ،اس پر اللہ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے اور ایسے بچوں میں دانائی دوسرے بچوں سے زیادہ ہوتی ہے . حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کاارشاد گرامی ہے . ”جس گھرمیں محمدنام کاکوئی شخص ہوتاہے توحق تعالیٰ شانہ اس گھروالوں کی ہردن ورات برکت کے ساتھ نگہداشت فرماتے ہیں“ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”جوجماعت کوئی مشورہ کرتی ہواوران کے ہمراہ احمدیامحمدنامی شخص ہوجس کووہ اپنے مشورہ میں شریک کرلیں تویہ ان کے لئے باعث خیرہے“ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاسے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا”جب بھی کوئی حلال کھاناکھایاجاتاہے اوراس میں وہ شخص بھی ہوجس کانام میرے نام پرہے توکھانے میں برکت دوچندہوجاتی ہے“ حضرت ابوہریرؓ نقل فرماتے ہیں ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا جس گھرمیں میرانام ہوگاتواس میں فقرداخل نہ ہوگا“ حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”جس کے کوئی بچہ پیداہواوروہ بطوربرکت اس کانام محمدرکھے تووہ اوراس کابچہ دونوں جنت میں جائیں گے“ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ دوبندوں کواپنے سامنے کھڑاکریں گے اورپھرجنت میں داخل کرنے کاحکم صادرفرمائیں گے وہ دونوں عرض کریں گے کہ اے ہمارے رب ہم کس وجہ سے جنت کے مستحق ہیں .ہم نے کوئی ایساکام نہیں کیاجس کابدلہ جنت ہے ،حق تعالیٰ شانہ ارشادفرمائیں گے کہ اے میرے بندو!جنت میں چلے جاو !میں نے قسم کھالی ہے کہ دوزخ میں احمدیامحمدنام کاکوئی شخص داخل نہ ہوگا“ ابن سعدنے اپنی طبقات میں ایک روایت نقل کی ہے

کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”اگرتم میں سے کسی کے گھرمیں ایک یادویاتین محمدہوں توکیاحرج ہے تمہارے گھرمیں توبہت برکت ہوگی“ حضرت حسن بصریؒکاارشادہے کہ اللہ تعالیٰ اس بندے کوعاردلائے گااورفرمائے گاکہ تم نے اپنانام میرے حبیب کے نام پررکھاپھربھی گناہ کرتے ہوئے شرم نہیں آئی. وہ بندہ اپنی گردن جھکاکراعتراف گناہ کرے گاتواللہ تعالیٰ اس سے فرمائیں گے کہ مجھے شرم آتی ہے کہ کسی بندے کانام میرے حبیب کے نام پرہوپھربھی میں اسے جہنم میں داخل کروں. حضرت امام ابونعیمؒ نے اپنی کتاب ”حلیة الاولیاء“میں حضرت نبیط بن شریط رضی اللہ عنہ کی روایت نقل کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایاہے کہ ”مجھے اپنی عزت اورجلال کی قسم ہے جس کانام تمہارے نام پرہوگااسے دوزخ کاعذاب نہیں دوں گا.“ حضرت انس بن مالکؓایک روایت میں نقل کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اللہ تعالیٰ ٰکاارشادہے ”جس کانام میرے محبوب کے نام پرہواس کوعذاب دیتے ہوئے مجھے شرم ا?تی ہے.“ قاضی عیاض ؒنے اپنی کتاب” شفا“میں لکھاہے کہ” اللہ اوراس کے فرشتے بخشش ورحمت کرتے ہیں اس پرجس کانام محمدیااحمدہو“. ”مدارج النبوة“ میں ایک روایت نقل کی گئی ہے ”کوئی گھرنہیں ہے جس میں محمدنام والے ہوں مگریہ کہ حق تعالیٰ انھیں برکت دے“کتابوں میں تویہاں تک لکھاہواہے کہ اللہ تعالیٰ کے رحمت کے کچھ فرشتے ایسے ہیں جوروئے زمین پرٹہلتے رہتے ہیں اورجب انھیں کوئی گھرایساملتاہے جس میں محمدیااحمدنام کاکوئی شخص ہوتووہ فرشتے وہیں رک جاتے ہیںچنانچہ اس روایت کوقاضی صاحبؒنے اپنی” شفا“میں نقل کیاہے وہ لکھتے ہیں کہ ”اللہ کے مقررکردہ بعض فرشتے ہیں جوزمین میں گھومتے پھرتے ہیں اورجس گھرمیں کوئی محمداحمدنام کاکوئی آدمی رہتاہواس میں ٹھہرجاتے ہیں“.

..

ضرور پڑھیں: بلڈ پریشر، شوگر اور عارضہ قلب کے مریضوں کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا، قربانی کے گوشت سے کس طرح لطف اندوز ہو سکتے ہیں، ماہرین طب نے طریقہ بتا دیا

مزید خبریں :