شاہد آفریدی نے پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی کراچی کنگز کو وہ ”خزانہ“ دیدیا جو کسی اور ٹیم کے پاس نہ ہو گا، ایسا کام ہو گیا کہ سلمان اقبال خوشی سے جھوم اٹھیں گے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

شاہد آفریدی نے پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی کراچی کنگز کو وہ ”خزانہ“ دیدیا جو کسی اور ٹیم کے پاس نہ ہو گا، ایسا کام ہو گیا کہ سلمان اقبال خوشی سے جھوم اٹھیں گے


لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا تیسرا ایڈیشن شروع ہونے میں محض 12 دن رہ گئے ہیں اور پاکستانی شدت سے منتظر ہیں کہ کب یہ انتظار ختم ہو گا اور وہ دنیائے کرکٹ کے نامور کرکٹرز کو اپنے پیارے وطن کی لیگ میں کھیلتے دیکھ سکیں گے. ہر ٹیم لیگ شروع ہونے سے پہلے اشتہار چلانے میں مصروف ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی حمایت حاصل کر سکے لیکن کراچی کنگز کے شاہد آفریدی نے اپنی ٹیم کو ایسا ”خزانہ“ دیدیا ہے جو کسی اور ٹیم کے پاس نہیں ہے اور یقینا اس کے باعث پی ایس ایل میں ان کی ٹیم کے چاہنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہو گی.   شاہد آفریدی سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی حال ہی میں ”آئس کرکٹ“ کھیلنے گئے تھے جہاں سے آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ بھارتی لڑکی کیساتھ ترنگا سیدھا کروا کر تصویر بنواتے نظر آئے. ان کی یہ ویڈیو سامنے آتے ہی بھارتیوں نے ان کیلئے محبت اور احترام کے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور کروڑوں بھارتی کرکٹ شائقین شاہد آفریدی کی اس حرکت کو پسند کر رہے ہیں.  اب کراچی کنگز جب پی ایس ایل کھیلنے کیلئے میدان میں اترے گی تو شاہد آفریدی کی وجہ سے پاکستانیوں کیساتھ ساتھ بھارتیوں کی حمایت بھی اسی ٹیم کیساتھ ہو گی اس لئے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ کراچی کنگز اس وقت وہ واحد ٹیم ہے جسے ناصرف پاکستان سے بلکہ بھارت سے بھی حمایت ملے گی.

..

مزید خبریں :

سروے