کراچی: پی ایس ایل فائنل کیلئے نیشنل سٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل، سکیورٹی کے سخت انتظامات - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کراچی: پی ایس ایل فائنل کیلئے نیشنل سٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل، سکیورٹی کے سخت انتظامات


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میچ کےلئے نیشنل سٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل جاری ہے. پولیس اور رینجرز کے ہزاروں اہلکار نیشنل سٹیڈیم کے اطراف تعینات ہیں جبکہ سوک سینٹر، ڈالمیا، کارساز اور نیو ٹاؤن سے سٹیڈیم جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں.

ضرور پڑھیں: وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد شروع ،بینکو ں نے ملک کے بڑے کھاتہ داروں کے اکاونٹ منجمد کردئیے ۔۔۔تہلکہ خیز خبر آگئی

ریہرسل کے سلسلے میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکار سٹیڈیم میں موجود ہیں. 25 مارچ کو ہونے والے فائنل میچ کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے غیر ملکی ایکسپرٹ ریگ ڈیکاسن بھی کراچی میں موجود ہیں.  ریگ ڈیکاسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کےساتھ منسلک ہیں، جن کا استقبال پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدیداران نے کیا. خیال رہے کہ 22 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کےلئے 4 وینیوز کا استعمال کیا جائے گا جہاں 34 میچز کھیلے جائیں گے.ٹورنامنٹ کے تمام لیگ میچز دبئی اور شارجہ میں جبکہ پلے آف کے 2 میچز لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا.

..

ضرور پڑھیں: شام کی خانہ جنگی میں بچھڑے بھائی حج کے موقع پر مل گئے

مزید خبریں :