”میں نے آسمان کی جانب دیکھا اور پوچھا کہ سارا ٹنڈولکر میری بیوی ہے تو پھر۔۔۔“ سچن ٹنڈولکر کی بیٹی پر فریفتہ ہونے والے شخص کو بھگوان نے کیا اشارہ دیا؟ تفصیلات نے ’کرکٹ کے بھگوان‘ کو بھی پریشان کر دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

”میں نے آسمان کی جانب دیکھا اور پوچھا کہ سارا ٹنڈولکر میری بیوی ہے تو پھر۔۔۔“ سچن ٹنڈولکر کی بیٹی پر فریفتہ ہونے والے شخص کو بھگوان نے کیا اشارہ دیا؟ تفصیلات نے ’کرکٹ کے بھگوان‘ کو بھی پریشان کر دیا


نئی دہلی(قدرت روزنامہ) سچن ٹنڈولکر حال ہی میں جعلی ٹوئٹر اکاﺅنٹس کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے تو کچھ ہی دیر بعد ان کی بیٹی کیلئے ایک شخص کی ’محبت‘ بھی خبروں کی زینت بنی جس نے گرفتار ہونے کے بعد تفتیش کے دوران ایسا انکشاف کیا ہے کہ ”کرکٹ کے بھگوان“ سچن ٹنڈولکر بھی حیران پریشان رہ جائیں گے.  سچن ٹنڈولکر کے دفتر میں فون کر کے محبت کا اظہار کرنے والا ’دیب کمار‘ بعد میں سچن ٹنڈولکر کے دفتر پہنچ گیا اور 20 سالہ سارا ٹنڈولکر کیساتھ شادی کرنے کی خواہش ظاہر کر دی. پولیس نے دیب کمار کو گرفتار کیا تو اس نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اس نے ٹی وی پر سارا کو دیکھا تو اس کے پیار میں پاگل ہو گیا.  دیب کمار نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آسمانی بجلی نے اسے سارا ٹنڈولکر کے پاس جانے اور شادی کی پیشکش کا اشارہ دیا.

اس کا کہنا تھا ”میں سارا سے شادی کرنا چاہتا ہوں.میں نے آسمان میں دیکھا اور پوچھا کہ کیا سارا ٹنڈولکر میری بیوی ہے؟ تو اسی وقت آسمانی بجلی چمکی اور مجھے ہاں میں جواب مل گیا.“  دیب کمار نے کہا کہ میں ہر وقت یہی کہتا رہتا ہوں کہ ”سارا ٹنڈولکر میری زندگی ہے اور میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں.“ دیب کمار نے اپنے بازو پر بنا ٹیٹو بھی دکھایا جس پر ’جیب اینڈ سارا‘ لکھا ہوا ہے.  اس کا کہنا ہے کہ یہ ٹیٹو 2013ءمیں بنوایا جبکہ وہ 2011ءسے سارا ٹنڈولکر کے پیار میں گرفتار ہے اور جس بات پر سب حیران ہیں وہ یہ ہے کہ 2011ءمیں سارا ٹنڈولکر کی عمر صرف 13 سال تھی. دیب کمار کے مطابق اسے اپنے کسی بھی عمل پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے.

..

مزید خبریں :

سروے