پاکستان سپر لیگ میں نئے قوانین ۔۔۔پی سی بی نے شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے شاندار اعلان کر دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پاکستان سپر لیگ میں نئے قوانین ۔۔۔پی سی بی نے شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے شاندار اعلان کر دیا


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان میں کرکٹ کا جنون اب پی ایس ایل کی شکل اختیار کر چکا ہے ،گزشتہ سالوں ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر بورڈ حکام اور شائقین بھی خوشی سے سرشار ہیں اور اب نئے ایڈیشن کا وقت بھی قریب آ چکا ہےاب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے تیسرے ایڈیشن میں امپائر ریویو سسٹم کے استعمال کا فیصلہ کرلیا ہے .تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے امپائرز اور میچ ریفریز کو امپائر ریویو سسٹم سے آگاہی دلانے کے لیے 13اور14فروری کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ایک ورکشاپ کاانعقاد کیا ہے جس میں آئی سی سی کے امپائرز کوچ ڈینس برنز مقامی امپائرز اور میچ ریفریز کو سسٹم سے متعلق آگاہی دیں گے .

ضرور پڑھیں: میرا ایک مشن تھا جوپورا ہوگیا ۔۔۔ ،جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22فروری سے شروع ہورہا ہے اور آئی سی سی کی جانب سے تمام ٹی ٹونٹی مقابلوں کےلئے امپائر ریویو سسٹم کو لازمی قرار دیئے جانے کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اس کے استعمال کا فیصلہ کرلیا ہے .

..

ضرور پڑھیں: اس کو کہتے ہیں اصل تبدیلی عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی ، ، اہم کام کر ڈالا

مزید خبریں :